>

محمد جوناگڑھی — 604

112:1 آپ کہہ دیجئے کہ وه اللہ تعالیٰ ایک (ہی) ہے.

112:2 اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے.[1]

112:3 نہ اس سے کوئی پیدا ہوا نہ وه کسی سے پیدا ہوا.[1]

112:4 اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے.[1]

113:1 آپ کہہ دیجئے! کہ میں صبح کے رب کی پناه میں آتا ہوں.[1]

113:2 ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے.[1]

113:3 اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب اس کا اندھیرا پھیل جائے.[1]

113:4 اور گره (لگا کر ان) میں پھونکنے والیوں کے شر سے (بھی).[1]

113:5 اور حسد کرنے والے کی برائی سے بھی جب وه حسد کرے.[1]

114:1 آپ کہہ دیجئے! کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناه میں آتا ہوں.[1]

114:2 لوگوں کے مالک کی[1] (اور).

114:3 لوگوں کے معبود کی (پناه میں).[1]

114:4 وسوسہ ڈالنے والے پیچھے ہٹ جانے والے کے شر سے.[1]

114:5 جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے.

114:6 (خواه) وه جن میں سے ہو یا انسان میں سے.[1]