محمد جوناگڑھی — 603
109:1 آپ کہہ دیجئے کہ اے کافرو![1]
109:2 نہ میں عبادت کرتا ہوں اس کی جس کی تم عبادت کرتے ہو.
109:3 نہ تم عبادت کرنے والے ہو اس کی جس کی میں عبادت کرتا ہوں.
109:4 اور نہ میں عبادت کروں گا جس کی تم عبادت کرتے ہو.
109:5 اور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کر رہا ہوں.[1]
109:6 تمہارے لئے تمہارا دین ہے اور میرے لئے میرا دین ہے.[1]
110:1 جب اللہ کی مدد اور فتح آجائے۔
110:2 اور تو لوگوں کو اللہ کے دین میں جوق در جوق آتا دیکھ لے.[1]
110:3 تو اپنے رب کی تسبیح کرنے لگ حمد کے ساتھ اور اس سے مغفرت کی دعا مانگ، بیشک وه بڑا ہی توبہ قبول کرنے واﻻ ہے.[1]
111:1 ابولہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے اور وه (خود) ہلاک ہو گیا.[1]
111:2 نہ تو اس کا مال اس کے کام آیا اور نہ اس کی کمائی.[1]
111:3 وه عنقریب بھڑکنے والی آگ میں جائے گا.
111:4 اور اس کی بیوی بھی (جائے گی،) جو لکڑیاں ڈھونے والی ہے.[1]
111:5 اس کی گردن میں پوست کھجور کی بٹی ہوئی رسی ہوگی.[1]