محمد جوناگڑھی — 602
106:1 قریش کے مانوس کرنے کے لئے.
106:2 (یعنی) انہیں جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کے لئے[1] ۔ (اس کے شکریہ میں).
106:3 پس انہیں چاہئے کہ اسی گھر کے رب کی عبادت کرتے رہیں.
106:4 جس نے انہیں بھوک میں کھانا دیا[1] اور ڈر (اور خوف) میں امن (وامان) دیا.[2]
107:1 کیا تو نے (اسے بھی) دیکھا جو (روز) جزا کو جھٹلاتا ہے؟[1]
107:2 یہی وه ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے.[1]
107:3 اور مسکین کو کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا.[1]
107:4 ان نمازیوں کے لئے افسوس (اور ویل نامی جہنم کی جگہ) ہے.
107:5 جو اپنی نماز سے غافل ہیں.[1]
107:6 جو ریاکاری کرتے ہیں.[1]
107:7 اور برتنے کی چیز روکتے ہیں.[1]
108:1 یقیناً ہم نے تجھے (حوض) کوﺛر (اور بہت کچھ) دیا ہے.[1]
108:2 پس تو اپنے رب کے لئے نماز پڑھ اور قربانی کر.[1]
108:3 یقیناً تیرا دشمن ہی ﻻوارث اور بے نام ونشان ہے.[1]