محمد جوناگڑھی — 597
94:3 جس نے تیری پیٹھ توڑ دی تھی.
94:4 اور ہم نے تیرا ذکر بلند کر دیا.[1]
94:5 پس یقیناً مشکل کے ساتھ آسانی ہے.
94:6 بیشک مشکل کے ساتھ آسانی ہے.[1]
94:7 پس جب تو فارغ ہو تو عبادت میں محنت کر.[1]
94:8 اور اپنے پروردگار ہی کی طرف دل لگا.[1]
95:1 قسم ہے انجیر کی اور زیتون کی.
95:2 اور طور سِینِین کی.[1]
95:3 اور اس امن والے شہر کی.[1]
95:4 یقیناً ہم نے انسان کو بہترین صورت میں پیدا کیا.[1]
95:5 پھر اسے نیچوں سے نیچا کر دیا.[1]
95:6 لیکن جو لوگ ایمان ﻻئے اور (پھر) نیک عمل کیے تو ان کے لئے ایسا اجر ہے جو کبھی ختم نہ ہوگا.[1]
95:7 پس تجھے اب روز جزا کے جھٹلانے پر کون سی چیز آماده کرتی ہے.[1]
95:8 کیا اللہ تعالیٰ (سب) حاکموں کا حاکم نہیں ہے.[1]
96:1 پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا.[1]
96:2 جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا.[1]
96:3 تو پڑھتا ره تیرا رب بڑے کرم واﻻ ہے.[1]
96:4 جس نے قلم کے ذریعے (علم) سکھایا.[1]
96:5 جس نے انسان کو وه سکھایا جسے وه نہیں جانتا تھا.
96:6 سچ مچ انسان تو آپے سے باہر ہو جاتا ہے.
96:7 اس لئے کہ وه اپنے آپ کو بے پروا (یا تونگر) سمجھتا ہے.
96:8 یقیناً لوٹنا تیرے رب کی طرف ہے.
96:9 (بھلا) اسے بھی تو نے دیکھا جو بندے کو روکتا ہے.
96:10 جبکہ وه بنده نماز ادا کرتا ہے.[1]
96:11 بھلا بتلا تو اگر وه ہدایت پر ہو.[1]
96:12 یا پرہیز گاری کا حکم دیتا ہو.[1]