>

محمد جوناگڑھی — 592

87:11 (ہاں) بد بخت اس سے گریز کرے گا.[1]

87:12 جو بڑی آگ میں جائے گا.

87:13 جہاں پھر نہ وه مرے گا نہ جئےگا[1] ، (بلکہ حالت نزع میں پڑا رہے گا).

87:14 بیشک اس نے فلاح پالی جو پاک ہوگیا.[1]

87:15 اور جس نے اپنے رب کا نام یاد رکھا اور نماز پڑھتا رہا.

87:16 لیکن تم تو دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو.

87:17 اور آخرت بہت بہتر اور بہت بقا والی ہے.[1]

87:18 یہ باتیں پہلی کتابوں میں بھی ہیں.

87:19 (یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کی کتابوں میں.

88:1 کیا تجھے بھی چھپا لینے والی (قیامت) کی خبر پہنچی ہے.[1]

88:2 اس دن بہت سے چہرے ذلیل ہوں گے.[1]

88:3 (اور) محنت کرنے والے تھکے ہوئے ہوں گے.[1]

88:4 وه دہکتی ہوئی آگ میں جائیں گے.

88:5 اور نہایت گرم چشمے کا پانی ان کو پلایا جائے گا.[1]

88:6 ان کے لئے سوائے کانٹے دار درختوں کے اور کچھ کھانے کو نہ ہوگا.[1]

88:7 جو نہ موٹا کرے گا نہ بھوک مٹائے گا.

88:8 بہت سے چہرے اس دن تروتازه اور (آسوده حال) ہوں گے.

88:9 اپنی کوشش پر خوش ہوں گے.

88:10 بلند وباﻻ جنتوں میں ہوں گے.

88:11 جہاں کوئی بیہوده بات نہیں سنیں گے.

88:12 جہاں بہتا ہوا چشمہ ہوگا.

88:13 (اور) اس میں اونچے اونچے تخت ہوں گے.

88:14 اور آبخورے رکھے ہوئے (ہوں گے).

88:15 اور ایک قطار میں لگے ہوئے تکیے ہوں گے.

88:16 اور مخملی مسندیں پھیلی پڑی ہوں گی.[1]

88:17 کیا یہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ وه کس طرح پیدا کیے گئے ہیں.[1]

88:18 اور آسمان کو کہ کس طرح اونچا کیا گیا ہے.[1]

88:19 اور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح گاڑ دیئے گئے ہیں.[1]

88:20 اور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی ہے.[1]

88:21 پس آپ نصیحت کر دیا کریں (کیونکہ) آپ صرف نصیحت کرنے والے ہیں.[1]

88:22 آپ کچھ ان پر داروغہ نہیں ہیں.[1]