>

محمد جوناگڑھی — 590

84:25 ہاں ایمان والوں اور نیک اعمال والوں کو بے شمار اور نہ ختم ہونے واﻻ اجر ہے.

85:1 برجوں والے آسمان کی قسم![1]

85:2 وعده کیے ہوئے دن کی قسم![1]

85:3 حاضر ہونے والے اور حاضر کئے گئے کی قسم![1]

85:4 (کہ) خندقوں والے ہلاک کیے گئے.[1]

85:5 وه ایک آگ تھی ایندھن والی.[1]

85:6 جب کہ وه لوگ اس کے آس پاس بیٹھے تھے.[1]

85:7 اور مسلمانوں کے ساتھ جو کر رہے تھے اس کو اپنے سامنے دیکھ رہے تھے.

85:8 یہ لوگ ان مسلمانوں (کے کسی اور گناه کا) بدلہ نہیں لے رہے تھے، سوائے اس کے کہ وه اللہ غالب ﻻئق حمد کی ذات پر ایمان ﻻئے تھے.[1]

85:9 جس کے لئے آسمان وزمین کا ملک ہے۔ اور اللہ تعالیٰ ہرچیز کو دیکھ رہا ہے.

85:10 بیشک جن لوگوں نے مسلمان مردوں اور عورتوں کو ستایا پھر توبہ (بھی) نہ کی تو ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور جلنے کا عذاب ہے.

85:11 بیشک ایمان قبول کرنے والوں اور نیک کام کرنے والوں کے لئے وه باغات ہیں۔ جن کے نیچے بہریں بہہ رہی ہیں۔ یہی بڑی کامیابی ہے.

85:12 یقیناً تیرے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے.[1]

85:13 وہی پہلی مرتبہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوباره پیدا کرے گا.[1]

85:14 وه بڑا بخشش کرنے واﻻ اور بہت محبت کرنے واﻻ ہے.

85:15 عرش کا مالک عظمت واﻻ ہے.[1]

85:16 جو چاہے اسے کر گزرنے واﻻ ہے.[1]

85:17 تجھے لشکروں کی خبر بھی ملی ہے؟[1]

85:18 (یعنی) فرعون اور ثمود کی.[1]

85:19 (کچھ نہیں) بلکہ کافر تو جھٹلانے میں پڑے ہوئے ہیں.

85:20 اور اللہ تعالیٰ بھی انہیں ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہے.[1]

85:21 بلکہ یہ قرآن ہے بڑی شان واﻻ.

85:22 لوح محفوظ میں (لکھا ہوا).[1]