محمد جوناگڑھی — 589
83:34 پس آج ایمان والے ان کافروں پر ہنسیں گے.[1]
83:35 تختوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے.
83:36 کہ اب ان منکروں نے جیسا یہ کرتے تھے پورا پورا بدلہ پالیا.[1]
84:1 جب آسمان پھٹ جائے گا.[1]
84:2 اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گا[1] اور اسی کے ﻻئق وه ہے.[2]
84:3 اور جب زمین (کھینچ کر) پھیلا دی جائے گی.[1]
84:4 اور اس میں جو ہے اسے وه اگل دے گی اور خالی ہو جائے گی.[1]
84:5 اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گی[1] اور اسی کے ﻻئق وه ہے.
84:6 اے انسان! تو اپنے رب سے ملنے تک یہ کوشش اور تمام کام اور محنتیں کرکے اس سے ملاقات کرنے واﻻ ہے.[1]
84:7 تو (اس وقت) جس شخص کے داہنے ہاتھ میں اعمال نامہ دیا جائے گا.
84:8 اس کا حساب تو بڑی آسانی سے لیا جائے گا.[1]
84:9 اور وه اپنے اہل کی طرف ہنسی خوشی لوٹ آئے گا.[1]
84:10 ہاں جس شخص کا اعمال نامہ اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا.
84:11 تو وه موت کو بلانے لگے گا.[1]
84:12 اور بھڑکتی ہوئی جہنم میں داخل ہوگا.
84:13 یہ شخص اپنے متعلقین میں (دنیا میں) خوش تھا.[1]
84:14 اس کا خیال تھا کہ اللہ کی طرف لوٹ کر ہی نہ جائے گا.[1]
84:15 کیوں نہیں[1] ، حاﻻنکہ اس کا رب اسے بخوبی دیکھ رہا تھا.[2]
84:16 مجھے شفق کی قسم[1] ! اور رات کی!
84:17 اور اس کی جمع کرده[1] چیزوں کی قسم.
84:18 اور چاند کی جب کہ وه کامل ہو جاتا ہے.[1]
84:19 یقیناً تم ایک حالت سے دوسری حالت پر پہنچو گے.[1]
84:20 انہیں کیا ہو گیا کہ ایمان نہیں ﻻتے.
84:21 اور جب ان کے پاس قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجده نہیں کرتے.[1]
84:22 بلکہ جنہوں نے کفر کیا وه جھٹلا رہے ہیں.[1]
84:23 اور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے جو کچھ یہ دلوں میں رکھتے ہیں.[1]
84:24 انہیں المناک عذابوں کی خوشخبری سنا دو.