محمد جوناگڑھی — 588
83:5 اس عظیم دن کے لئے.
83:6 جس دن سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے.[1]
83:7 یقیناً بدکاروں کا نامہٴ اعمال سِجِّينٌ میں ہے.[1]
83:8 تجھے کیا معلوم سِجِّينٌ کیا ہے؟
83:9 (یہ تو) لکھی ہوئی کتاب ہے.
83:10 اس دن جھٹلانے والوں کی بڑی خرابی ہے.
83:11 جو جزا وسزا کے دن کو جھٹلاتے رہے.
83:12 اسے صرف وہی جھٹلاتا ہےجو حد سے آگے نکل جانے واﻻ (اور) گناه گار ہوتا ہے.
83:13 جب اس کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہہ دیتا ہے کہ یہ اگلوں کے افسانے ہیں.[1]
83:14 یوں نہیں[1] بلکہ ان کے دلوں پر ان کےاعمال کی وجہ سے زنگ (چڑھ گیا) ہے.[2]
83:15 ہرگز نہیں یہ لوگ اس دن اپنے رب سےاوٹ میں رکھے جائیں گے.[1]
83:16 پھر یہ لوگ بالیقین جہنم میں جھونکے جائیں گے.
83:17 پھر کہہ دیا جائے گا کہ یہی ہے وه جسے تم جھٹلاتے رہے.
83:18 لرگزنہیں،بےشک نیکوکاروں کے اعمال نامے علییں میں ہیں .[1]
83:19 اورتجھے کیا پتہ کہ عِلِّیین کیا ہے؟
83:20 (وه تو) لکھی ہوئی کتاب ہے.
83:21 مقرب (فرشتے) اس کا مشاہده کرتے ہیں.
83:22 یقیناً نیک لوگ (بڑی) نعمتوں میں ہوں گے.
83:23 مسہریوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے.
83:24 تو ان کے چہروں سے ہی نعمتوں کی تروتازگی پہچان لے گا.[1]
83:25 یہ لوگ سربمہر خالص شراب پلائے جائیں گے.[1]
83:26 جس پر مشک کی مہر ہوگی، سبقت لے جانے والوں کو اسی میں سبقت کرنی چاہئے.[1]
83:27 اور اس کی آمیزش تسنیم کی ہوگی.[1]
83:28 (یعنی) وه چشمہ جس کا پانی مقرب لوگ پیئں گے.
83:29 گنہگار لوگ ایمان والوں کی ہنسی اڑایا کرتے تھے.[1]
83:30 اور ان کے پاس سے گزرتے ہوئے آپس میں آنکھ کےاشارے کرتے تھے.[1]
83:31 اور جب اپنے والوں کی طرف لوٹتے تو دل لگیاں کرتے تھے.[1]
83:32 اور جب انہیں دیکھتے تو کہتے یقیناً یہ لوگ گمراه (بے راه) ہیں.[1]
83:33 یہ ان پر پاسبان بنا کر تو نہیں بھیجے گئے.[1]