محمد جوناگڑھی — 585
80:1 وه ترش رو ہوا اور منھ موڑ لیا.
80:2 (صرف اس لئے) کہ اس کے پاس ایک نابینا آیا.[1]
80:3 تجھے کیا خبر شاید وه سنور جاتا.[1]
80:4 یا نصیحت سنتا اور اسے نصیحت فائده پہنچاتی.
80:5 جو بے پرواہی کرتا ہے.[1]
80:6 اس کی طرف تو تو پوری توجہ کرتا ہے.[1]
80:7 حاﻻنکہ اس کے نہ سنورنے سے تجھ پر کوئی الزام نہیں.[1]
80:8 اور جو شخص تیرے پاس دوڑتا ہوا آتا ہے.[1]
80:9 اور وه ڈر (بھی) رہا ہے.[1]
80:10 تو اس سے بےرخی برتتا ہے.[1]
80:11 یہ ٹھیک نہیں[1] قرآن تو نصیحت (کی چیز) ہے.
80:12 جو چاہے اس سے نصیحت لے.[1]
80:13 (یہ تو) پر عظمت صحیفوں میں (ہے).[1]
80:14 جو بلند وباﻻ اور پاک صاف ہے.[1]
80:15 ایسے لکھنے والوں کے ہاتھوں میں ہے.[1]
80:16 جو بزرگ اور پاکباز ہیں.[1]
80:17 اللہ کی مار انسان پر کیسا ناشکرا ہے.[1]
80:18 اسے اللہ نے کس چیز سے پیدا کیا.
80:19 اسے) ایک نطفہ[1] سے پیدا کیا،پھراس کا اندازہ مقررکیا .[2]
80:20 پھر اس کے لئے راستہ آسان کیا.[1]
80:21 پھر اسے موت دی اور پھر قبر میں دفن کیا.
80:22 پھر جب چاہے گا اسے زنده کر دے گا۔
80:23 ہرگز نہیں[1] ۔ اس نے اب تک اللہ کے حکم کی بجا آوری نہیں کی.
80:24 انسان کو چاہئے کہ اپنے کھانے کو دیکھے.[1]
80:25 کہ ہم نے خوب پانی برسایا.
80:26 پھر پھاڑا زمین کو اچھی طرح.
80:27 پھر اس میں سے اناج اگائے.
80:28 اور انگور اور ترکاری.
80:29 اور زیتون اور کھجور.
80:30 اور گنجان باغات.
80:31 اور میوه اور (گھاس) چاره (بھی اگایا).[1]
80:32 تمہارے استعمال وفائدے کے لئے اور تمہارے چوپایوں کے لئے.
80:33 پس جب کہ کان بہرے کر دینے والی (قیامت) آجائے گی.[1]
80:34 اس دن آدمی اپنے بھائی سے.
80:35 اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے.
80:36 اور اپنی بیوی اور اپنی اوﻻد سے بھاگے گا.
80:37 ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایسی فکر (دامن گیر) ہوگی جو اس کے لئے کافی ہوگی.[1]
80:38 اس دن بہت سے چہرے روشن ہوں گے.
80:39 (جو) ہنستے ہوئے اور ہشاش بشاش ہوں گے.[1]
80:40 اور بہت سے چہرے اس دن غبار آلود ہوں گے.