محمد جوناگڑھی — 582
78:1 یہ لوگ کس چیز کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں.[1]
78:2 اس بڑی خبر کے متعلق.
78:3 جس کے بارے میں یہ اختلاف کر رہے ہیں.[1]
78:4 یقیناً یہ عنقریب جان لیں گے۔
78:5 پھر بالیقین انہیں بہت جلد معلوم ہو جائے گا.[1]
78:6 کیا ہم نے زمین کو فرش نہیں بنایا؟[1]
78:7 اور پہاڑوں کو میخیں (نہیں بنایا؟)[1]
78:8 اور ہم نے تمہیں جوڑا جوڑا پیدا کیا.[1]
78:9 اور ہم نے تمہاری نیند کو آرام کا سبب بنایا.[1]
78:10 اور رات کو ہم نے پرده بنایا.[1]
78:11 اور دن کو ہم نے وقت روزگار بنایا.[1]
78:12 اور تمہارے اوپر ہم نے سات مضبوط آسمان بنائے.[1]
78:13 اور ایک روشن چراغ (سورج) بنایا.[1]
78:14 اور بدلیوں سے ہم نے بکثرت بہتا ہوا پانی برسایا.[1]
78:15 تاکہ اس سے اناج اور سبزه اگائیں.[1]
78:16 اور گھنے باغ (بھی اگائیں).[1]
78:17 بیشک فیصلہ کے دن کا وقت مقرر ہے.[1]
78:18 جس دن کہ صور میں پھونکا جائے گا۔ پھر تم فوج در فوج چلے آؤ گے.[1]
78:19 اور آسمان کھول دیا جائے گا تو اس میں دروازے ہی دروازے ہو جائیں گے.[1]
78:20 اور پہاڑ چلائے جائیں گے پس وه سراب ہو جائیں گے.[1]
78:21 بیشک دوزخ گھات میں ہے.[1]
78:22 سرکشوں کا ٹھکانہ وہی ہے.
78:23 اس میں وه مدتوں تک پڑے رہیں گے.[1]
78:24 نہ کبھی اس میں خنکی کا مزه چکھیں گے، نہ پانی کا.
78:25 سوائے گرم پانی اور (بہتی) پیپ کے.[1]
78:26 (ان کو) پورا پورا بدلہ ملے گا.[1]
78:27 انہیں تو حساب کی توقع ہی نہ تھی.[1]
78:28 اور بے باکی سے ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے تھے.
78:29 ہم نے ہر ایک چیز کو لکھ کر شمار کر رکھا ہے.[1]
78:30 اب تم (اپنے کیے کا) مزه چکھو ہم تمہارا عذاب ہی بڑھاتے رہیں گے.[1]