محمد جوناگڑھی — 581
77:20 کیا ہم نے تمہیں حقیر پانی سے (منی سے) پیدا نہیں کیا.
77:21 پھر ہم نے اسے مضبوط ومحفوظ جگہ میں رکھا.[1]
77:22 ایک مقرره وقت تک.[1]
77:23 پھر ہم نے اندازه کیا[1] اور ہم کیا خوب اندازه کرنے والے ہیں.
77:24 اس دن تکذیب کرنے والوں کی خرابی ہے.
77:25 کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا؟
77:26 زندوں کو بھی اور مردوں کو بھی.[1]
77:27 اور ہم نے اس میں بلند وبھاری پہاڑ بنادیے[1] اور تمہیں سیراب کرنے واﻻ میٹھا پانی پلایا.
77:28 اس دن جھٹلانے والوں کے لیے وائے اور افسوس ہے.
77:29 اس دوزخ کی طرف جاؤ جسے تم جھٹلاتے رہے تھے.[1]
77:30 چلو تین شاخوں والے سائے کی طرف.[1]
77:31 جو در اصل نہ سایہ دینے واﻻ ہے اور نہ شعلے سے بچاسکتا ہے.[1]
77:32 یقیناً دوزخ چنگاریاں پھینکتی ہے جو مثل محل کے ہیں.[1]
77:33 گویا کہ وه زرد اونٹ ہیں.[1]
77:34 آج ان جھٹلانے والوں کی درگت ہے.
77:35 آج (کا دن) وه دن ہے کہ یہ بول بھی نہ سکیں گے.[1]
77:36 نہ انہیں معذرت کی اجازت دی جائے گی.[1]
77:37 اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے۔
77:38 یہ ہے فیصلے کا دن ہم نے تمہیں اور اگلوں کو سب کو جمع کرلیا ہے.[1]
77:39 پس اگر تم مجھ سے کوئی چال چل سکتے ہو تو چل لو.[1]
77:40 وائے ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے.
77:41 بیشک پرہیزگار لوگ سایوں میں ہیں[1] اور بہتے چشموں میں.
77:42 اور ان میووں میں جن کی وه خواہش کریں.[1]
77:43 (اے جنتیو!) کھاؤ پیو مزے سےاپنے کیے ہوئے اعمال کے بدلے.[1]
77:44 یقیناً ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں.[1]
77:45 اس دن سچا نہ جاننے والوں کے لیے ویل (افسوس) ہے.[1]
77:46 (اے جھٹلانے والو) تم دنیا میں تھوڑا سا کھا لو اور فائده اٹھا لو بیشک تم گنہگار ہو.[1]
77:47 اس دن جھٹلانے والوں کے لیے سخت ہلاکت ہے.
77:48 ان سے جب کہا جاتا ہے کہ رکوع کر لو تو نہیں کرتے.[1]
77:49 اس دن جھٹلانے والوں کی تباہی ہے.[1]
77:50 اب اس قرآن کے بعد کس بات پر ایمان ﻻئیں گے؟[1]