محمد جوناگڑھی — 579
76:6 جو ایک چشمہ ہے[1] ۔ جس سے اللہ کے بندے پئیں گے اس کی نہریں نکال لے جائیں گے[2] (جدھر چاہیں).
76:7 جو نذر پوری کرتے ہیں[1] اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی برائی چاروں طرف پھیل جانے والی ہے.[2]
76:8 اور اللہ تعالیٰ کی محبت[1] میں کھانا کھلاتے ہیں مسکین، یتیم اور قیدیوں کو.
76:9 ہم تو تمہیں صرف اللہ تعالیٰ کی رضامندی کے لیے کھلاتے ہیں نہ تم سے بدلہ چاہتے ہیں نہ شکر گزاری.
76:10 بیشک ہم اپنے پروردگار سے اس دن کا خوف کرتے ہیں[1] جو اداسی اور سختی واﻻ ہوگا.
76:11 پس انہیں اللہ تعالیٰ نے اس دن کی برائی سے بچا لیا[1] اور انہیں تازگی اور خوشی پہنچائی.[2]
76:12 اور انہیں ان کے صبر[1] کے بدلے جنت اور ریشمی لباس عطا فرمائے.
76:13 یہ وہاں تختوں پر تکیے لگائے ہوئے بیٹھیں گے۔ نہ وہاں آفتاب کی گرمی دیکھیں گے نہ جاڑے کی سختی.[1]
76:14 ان جنتوں کے سائے ان پر جھکے ہوئے ہوں گے[1] اور ان کے (میوے اور) گچھے نیچے لٹکائے ہوئے ہوں گے.[2]
76:15 اور ان پر چاندی کے برتنوں اور ان جاموں کا دور کرایا جائے گا[1] جو شیشے کے ہوں گے.
76:16 شیشے بھی چاندی [1]کے جن کو (ساقی نے) اندازے سے ناپ رکھا ہوگا.[2]
76:17 اور انہیں وہاں وه جام پلائے جائیں گے جن کی آمیزش زنجبیل کی ہوگی.[1]
76:18 جنت کی ایک نہر سے جس کا نام سلسبیل ہے.[1]
76:19 اور ان کے ارد گرد گھومتے پھرتے ہوں گے وه کم سن بچے جو ہمیشہ رہنے والے ہیں[1] جب تو انہیں دیکھے تو سمجھے کہ وه بکھرے ہوئے سچے موتی ہیں.[2]
76:20 تو وہاں جہاں کہیں بھی نظر ڈالے گا[1] سراسر نعمتیں اور عظیم الشان سلطنت ہی دیکھے گا.
76:21 ان کے جسموں پر سبز باریک اور موٹے ریشمی کپڑے ہوں گے[1] اور انہیں چاندی کے کنگن کا زیور پہنایا جائے گا[2]۔ اور انہیں ان کا رب پاک صاف شراب پلائے گا.
76:22 (کہا جائے گا) کہ یہ ہے تمہارے اعمال کا بدلہ اور تمہاری کوشش کی قدر کی گئی.
76:23 بیشک ہم نے تجھ پر بتدریج قرآن نازل کیا ہے.[1]
76:24 پس تو اپنے رب کے حکم پر قائم ره[1] اور ان میں سے کسی گنہگار یا ناشکرے کا کہا نہ مان.[2]
76:25 اور اپنے رب کے نام کا صبح وشام ذکر کیا کر.[1]