>

محمد جوناگڑھی — 569

70:11 (حاﻻنکہ) ایک دوسرے کو دکھا دیئے جائیں گے[1] ، گناهگار اس دن کے عذاب کے بدلے فدیے میں اپنے بیٹوں کو.

70:12 اپنی بیوی کو اور اپنے بھائی کو.

70:13 اور اپنے کنبے کو جو اسے پناه دیتا تھا.

70:14 اور روئے زمین کے سب لوگوں کو دینا چاہے گا تاکہ یہ اسے نجات دﻻ دے.[1]

70:15 (مگر) ہرگز یہ نہ ہوگا، یقیناً وه شعلہ والی (آگ) ہے.[1]

70:16 جو منھ اور سر کی کھال کھینچ ﻻنے والی ہے.[1]

70:17 وه ہر اس شخص کو پکارے گی جو پیچھے ہٹتا اور منھ موڑتا ہے.

70:18 اور جمع کرکے سنبھال رکھتا ہے.[1]

70:19 بیشک انسان بڑے کچے دل واﻻ بنایا گیا ہے.[1]

70:20 جب اسے مصیبت پہنچتی ہے تو ہڑبڑا اٹھتا ہے.

70:21 اور جب راحت ملتی ہے تو بخل کرنے لگتا ہے.

70:22 مگر وه نمازی.

70:23 جو اپنی نماز پر ہمیشگی کرنے والے ہیں.[1]

70:24 اور جن کے مالوں میں مقرره حصہ ہے.[1]

70:25 مانگنے والوں کا بھی اور سوال سے بچنے والوں کا بھی.[1]

70:26 اور جو انصاف کے دن پر یقین رکھتے ہیں.[1]

70:27 اور جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے رہتے ہیں.[1]

70:28 بیشک ان کے رب کا عذاب بے خوف ہونے کی چیز نہیں.[1]

70:29 اور جو لوگ اپنی شرم گاہوں کی (حرام سے) حفاﻇت کرتے ہیں.

70:30 ہاں ان کی بیویوں اور لونڈیوں کے بارے میں جن کے وه مالک ہیں انہیں کوئی ملامت نہیں.[1]

70:31 اب جو کوئی اس کے علاوه (راه) ڈھونڈے گا توایسے لوگ حد سے گزر جانے والے ہوں گے.

70:32 اور جو اپنی امانتوں کا اور اپنے قول و قرار کا پاس رکھتے ہیں.[1]

70:33 اور جو اپنی گواہیوں پر سیدھے اور قائم رہتے ہیں.[1]

70:34 اور جو اپنی نمازوں کی حفاﻇت کرتے ہیں.

70:35 یہی لوگ جنتوں میں عزت والے ہوں گے.

70:36 پس کافروں کو کیاہو گیا ہے کہ وه تیری طرف دوڑتے آتے ہیں.

70:37 دائیں اور بائیں سے گروه کے گروه..[1]

70:38 کیا ان میں سے ہر ایک کی توقع یہ ہے کہ وه نعمتوں والی جنت میں داخل کیا جائے گا؟

70:39 (ایسا) ہرگز نہ ہوگا[1] ۔ ہم نے انہیں اس (چیز) سے پیدا کیا ہے جسے وه جانتے ہیں.[2]

70:40 پس مجھے قسم ہے مشرقوں اور مغربوں[1] کے رب کی (کہ) ہم یقیناً قادر ہیں.