محمد جوناگڑھی — 568
69:36 اور نہ سوائے پیﭗ کے اس کی کوئی غذا ہے.[1]
69:37 جسے گناه گاروں کے سوا کوئی نہیں کھائے گا.[1]
69:38 پس مجھے قسم ہے ان چیزوں کی جنہیں تم دیکھتے ہو.
69:39 اور ان چیزوں کی جنہیں تم نہیں دیکھتے.[1]
69:40 کہ بیشک یہ (قرآن) بزرگ رسول کا قول ہے.[1]
69:41 یہ کسی شاعر کا قول نہیں[1] (افسوس) تمہیں بہت کم یقین ہے.
69:42 اور نہ کسی کاہن کا قول ہے[1] ، (افسوس) بہت کم نصیحت لے رہے ہو.[2]
69:43 (یہ تو) رب العالمین کا اتارا ہوا ہے.[1]
69:44 اور اگر یہ ہم پر کوئی بھی بات بنا لیتا.[1]
69:45 تو البتہ ہم اس کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے.[1]
69:46 پھر اس کی شہ رگ کاٹ دیتے.[1]
69:47 پھر تم میں سے کوئی بھی مجھے اس سے روکنے واﻻ نہ ہوتا.[1]
69:48 یقیناً یہ قرآن پرہیزگاروں کے لیے نصیحت ہے.[1]
69:49 ہمیں پوری طرح معلوم ہے کہ تم میں سے بعض اس کے جھٹلانے والے ہیں.
69:50 بیشک (یہ جھٹلانا) کافروں پر حسرت ہے.[1]
69:51 اور بیشک (و شبہ) یہ یقینی حق ہے.[1]
69:52 پس تو اپنے رب عظیم کی پاکی بیان کر.[1]
70:1 ایک سوال کرنے والے[1] نے اس عذاب کا سوال کیا جو واضح ہونے واﻻ ہے.
70:2 کافروں پر، جسے کوئی ہٹانے واﻻ نہیں.
70:3 اس اللہ کی طرف سے جو سیڑھیوں واﻻ ہے.[1]
70:4 جس کی طرف فرشتے اور روح چڑھتے ہیں[1] ایک دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال کی ہے.
70:5 پس تو اچھی طرح صبر کر.
70:6 بیشک یہ اس (عذاب) کو دور سمجھ رہے ہیں.[1]
70:7 اور ہم اسے قریب ہی دیکھتے ہیں.[1]
70:8 جس دن آسمان مثل تیل کی تلچھٹ کے ہو جائے گا۔
70:9 اور پہاڑ مثل رنگین اون کے ہو جائیں گے.[1]
70:10 اور کوئی دوست کسی دوست کو نہ پوچھے گا.