>

محمد جوناگڑھی — 567

69:9 فرعون اور اس سے پہلے کے لوگ اور جن کی بستیاں الٹ دی گئی[1] ، انہوں نے بھی خطائیں کیں.

69:10 اور اپنے رب کے رسول کی نافرمانی کی (بالﺂخر) اللہ نے انہیں (بھی) زبردست گرفت میں لے لیا.[1]

69:11 جب پانی میں طغیانی آگئی[1] تو اس وقت ہم نے تمہیں کشتی میں چڑھا لیا.[2]

69:12 تاکہ اسے تمہارے لیے نصیحت اور یادگار بنادیں[1] ، اور (تاکہ) یاد رکھنے والے کان اسے یاد رکھیں.[2]

69:13 پس جب کہ صور میں ایک پھونک پھونکی جائے گی.[1]

69:14 اور زمین اور پہاڑ اٹھا لیے جائیں[1] گے اور ایک ہی چوٹ میں ریزه ریزه کر دیے جائیں گے.

69:15 اس دن ہو پڑنے والی (قیامت) ہو پڑے گی.

69:16 اور آسمان پھٹ جائے گا اور اس دن بالکل بودا ہوجائے گا.[1]

69:17 اس کے کناروں پر فرشتے ہوں گے[1] ، اور تیرے پروردگار کا عرش اس دن آٹھ (فرشتے) اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے.[2]

69:18 اس دن تم سب سامنے پیش کیے[1] جاؤ گے، تمہارا کوئی بھید پوشیده نہ رہے گا.

69:19 سو جسے اس کا نامہٴ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وه کہنے لگے گا[1] کہ لو میرا نامہٴ اعمال پڑھو.[2]

69:20 مجھے تو کامل یقین تھا کہ مجھے اپنا حساب ملنا ہے.[1]

69:21 پس وه ایک دل پسند زندگی میں ہوگا.

69:22 بلند وباﻻ جنت میں.[1]

69:23 جس کے میوے جھکے پڑے ہوں گے.[1]

69:24 (ان سے کہا جائے گا) کہ مزے سے کھاؤ، پیو اپنے ان اعمال کے بدلے جو تم نے گزشتہ زمانے میں کیے.[1]

69:25 لیکن جسے اس (کے اعمال) کی کتاب اس کے بائیں ہاتھ میں دی جائے گی، وه تو کہے گا کہ کاش کہ مجھے میری کتاب دی ہی نہ جاتی.[1]

69:26 اور میں جانتا ہی نہ کہ حساب کیا ہے.[1]

69:27 کاش! کہ موت (میرا) کام ہی تمام کر دیتی.[1]

69:28 میرے مال نے بھی مجھے کچھ نفع نہ دیا.

69:29 میرا غلبہ بھی مجھ سے جاتا رہا.[1]

69:30 (حکم ہوگا) اسے پکڑ لو پھر اسے طوق پہنادو.

69:31 پھر اسے دوزخ میں ڈال دو.[1]

69:32 پھر اسے ایسی زنجیر میں جس کی پیمائش ستر ہاتھ کی ہے جکڑ دو.[1]

69:33 بیشک یہ اللہ عظمت والے پرایمان نہ رکھتا تھا.[1]

69:34 اور مسکین کے کھلانے پر رغبت نہ دﻻتا تھا.[1]

69:35 پس آج اس کا نہ کوئی دوست ہے.