>

محمد جوناگڑھی — 557

64:10 اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی (سب) جہنمی ہیں (جو) جہنم میں ہمیشہ رہیں گے، وه بہت برا ٹھکانا ہے.

64:11 کوئی مصیبت اللہ کی اجازت کے بغیر نہیں پہنچ سکتی[1] ، جو اللہ پر ایمان ﻻئے اللہ اس کے دل کو ہدایت دیتا ہے[2] اور اللہ ہر چیز کو خوب جاننے واﻻ ہے.

64:12 (لوگو) اللہ کا کہنا مانو اور رسول کا کہنا مانو۔ پس اگر تم اعراض کرو تو ہمارے رسول کے ذمہ صرف صاف صاف پہنچا دینا ہے.[1]

64:13 اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور مومنوں کو اللہ ہی پر توکل رکھنا چاہئے.[1]

64:14 اے ایمان والو! تمہاری بعض بیویاں اور بعض بچے تمہارے دشمن ہیں[1] پس ان سے ہوشیار رہنا[2] اور اگر تم معاف کر دو اور درگزر کر جاؤ اور بخش دو تو اللہ تعالیٰ بخشنے واﻻ مہربان ہے.[3]

64:15 تمہارے مال اور اوﻻد تو سراسر تمہاری آزمائش ہیں[1] ۔ اور بہت بڑا اجر اللہ کے پاس ہے.[2]

64:16 پس جہاں تک تم سے ہوسکے اللہ سے ڈرتے رہو اور سنتے اور مانتے چلے جاؤ[1] اور اللہ کی راه میں خیرات کرتے رہو جو تمہارے لیے بہتر ہے[2] اور جو شخص اپنے نفس کی حرص سے محفوظ رکھا جائے وہی کامیاب ہے.

64:17 اگر تم اللہ کو اچھا قرض دو گے (یعنی اس کی راه میں خرچ کرو گے[1] ) تو وه اسے تمہارے لیے بڑھاتا جائے گا اور تمہارے گناه بھی معاف فرما دے گا[2]۔ اللہ بڑا قدر دان بڑا بردبار ہے.[3]

64:18 وه پوشیده اور ﻇاہر کا جاننے واﻻ ہے زبردست حکمت واﻻ (ہے).