>

محمد جوناگڑھی — 537

56:77 کہ بیشک یہ قرآن بہت بڑی عزت واﻻ ہے.[1]

56:78 جو ایک محفوظ کتاب میں درج ہے[1]

56:79 جسے صرف پاک لوگ ہی چھو سکتے ہیں.[1]

56:80 یہ رب العالمین کی طرف سےاترا ہوا ہے.

56:81 پس کیا تم ایسی بات کو سرسری (اور معمولی) سمجھ رہے ہو؟[1]

56:82 اور اپنے حصے میں یہی لیتے ہو کہ جھٹلاتے پھرو.

56:83 پس جبکہ روح نرخرے تک پہنچ جائے.

56:84 اور تم اس وقت آنکھوں سے دیکھتے رہو.[1]

56:85 ہم اس شخص سے بہ نسبت تمہارے بہت زیاده قریب ہوتے ہیں[1] لیکن تم نہیں دیکھ سکتے.[2]

56:86 پس اگر تم کسی کے زیرفرمان نہیں.

56:87 اور اس قول میں سچے ہو تو (ذرا) اس روح کو تو لوٹاؤ.[1]

56:88 پس جو کوئی بارگاه الٰہی سے قریب کیا ہوا ہوگا.[1]

56:89 اسے تو راحت ہے اور غذائیں ہیں اور آرام والی جنت ہے.

56:90 اور جو شحص داہنے (ہاتھ) والوں میں سے ہے.[1]

56:91 تو بھی سلامتی ہے تیرے لیے کہ تو داہنے والوں میں سے ہے.

56:92 لیکن اگر کوئی جھٹلانے والوں گمراہوں میں سے ہے.[1]

56:93 تو کھولتے ہوئے گرم پانی کی مہمانی ہے.

56:94 اور دوزخ میں جانا ہے.

56:95 یہ خبر سراسر حق اور قطعاً یقینی ہے.

56:96 پس تواپنے عظیم الشان پروردگار کی تسبیح کر.[1]

57:1 آسمانوں اور زمین میں جو ہے (سب) اللہ کی تسبیح کر رہے ہیں[1] ، وه زبردست باحکمت ہے.

57:2 آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اسی کی ہے[1] ، وہی زندگی دیتا ہے اور موت بھی اور وه ہر چیز پر قادر ہے.

57:3 وہی پہلے ہے اور وہی پیچھے، وہی ﻇاہر ہے اور وہی مخفی[1] ، اور وه ہر چیز کو بخوبی جاننے واﻻ ہے.