محمد جوناگڑھی — 535
56:17 ان کے پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ (لڑکے ہی[1] ) رہیں گے آمدورفت کریں گے.
56:18 آبخورے اور جگ لے کر اور ایسا جام لے کر جو بہتی ہوئی شراب سے پر ہو.
56:19 جس سے نہ سر میں درد ہو نہ عقل میں فتور آئے.[1]
56:20 اور ایسے میوے لیے ہوئے جو ان کی پسند کے ہوں.
56:21 اور پرندوں کے گوشت جو انہیں مرغوب ہوں.
56:22 اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں.
56:23 جو چھپے ہوئے موتیوں کی طرح ہیں.[1]
56:24 یہ صلہ ہے ان کے اعمال کا.
56:25 نہ وہاں بکواس سنیں گے اور نہ گناه کی بات.
56:26 صرف سلام ہی سلام کی آواز ہوگی.[1]
56:27 اور داہنے ہاتھ والے کیا ہی اچھے ہیں داہنے ہاتھ والے.[1]
56:28 وه بغیرکانٹوں کی بیریوں.
56:29 اور تہ بہ تہ کیلوں.
56:30 اور لمبے لمبے سایوں.[1]
56:31 اور بہتے ہوئے پانیوں.
56:32 اور بکثرت پھلوں میں.
56:33 جو نہ ختم ہوں نہ روک لیے جائیں.[1]
56:34 اور اونچے اونچے فرشوں میں ہوں گے.[1]
56:35 ہم نے ان کی (بیویوں کو) خاص طور پر بنایا ہے.
56:36 اور ہم نے انہیں کنواریاں بنا دیا ہے.[1]
56:37 محبت والیاں اور ہم عمر ہیں.[1]
56:38 دائیں ہاتھ والوں کے لیے ہیں.
56:39 جم غفیر ہے اگلوں میں سے.[1]
56:40 اور بہت بڑی جماعت ہے پچھلوں میں سے.[1]
56:41 اور بائیں ہاتھ والے کیا ہیں بائیں ہاتھ والے[1]
56:42 گرم ہوا اور گرم پانی میں (ہوں گے).
56:43 اورسیاه دھوئیں کے سائے میں.[1]
56:44 جو نہ ٹھنڈا ہے نہ فرحت بخش.[1]
56:45 بیشک یہ لوگ اس سے پہلے بہت نازوں میں پلے ہوئے تھے.[1]
56:46 اور بڑے بڑے گناہوں پر اصرار کرتے تھے.
56:47 اور کہتے تھے کہ کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈی ہو جائیں گے تو کیا ہم پھر دوباره اٹھا کھڑے کیے جائیں گے.
56:48 اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی؟[1]
56:49 آپ کہہ دیجئے کہ یقیناً سب اگلے اور پچھلے.
56:50 ضرور جمع کئے جائیں گے ایک مقرر دن کے وقت.