محمد جوناگڑھی — 532
55:19 اس نے دو دریا جاری کر دیے جو ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں.
55:20 ان دونوں میں ایک آڑ ہے کہ اس سے بڑھ نہیں سکتے.[1]
55:21 پس اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:22 ان دونوں میں سے موتی اور مونگے برآمد ہوتے ہیں.[1]
55:23 پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]
55:24 اور اللہ ہی کی (ملکیت میں) ہیں وه جہاز جو سمندروں میں پہاڑ کی طرح بلند (چل پھر رہے) ہیں.[1]
55:25 پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]
55:26 زمین پر جو ہیں سب فنا ہونے والے ہیں.
55:27 صرف تیرے رب کی ذات جو عظمت اور عزت والی ہے باقی ره جائے گی.
55:28 پھرتم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]
55:29 سب آسمان وزمین والے اسی سے مانگتے ہیں[1] ۔ ہر روز وه ایک شان میں ہے.[2]
55:30 پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]
55:31 (جنوں اور انسانوں کے گروہو!) عنقریب ہم تمہاری طرف پوری طرح متوجہ ہو جائیں گے.[1]
55:32 پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤگے؟
55:33 اے گروه جنات و انسان! اگر تم میں آسمانوں اور زمین کے کناروں سے باہر نکل جانے کی طاقت ہے تو نکل بھاگو[1] ! بغیر غلبہ اور طاقت کے تم نہیں نکل سکتے.[2]
55:34 پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:35 تم پر آگ کے شعلے اور دھواں چھوڑا جائے گا[1] پھر تم مقابلہ نہ کر سکو گے.[2]
55:36 پھر اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:37 پس جب کہ آسمان پھٹ کر سرخ ہو جائے جیسے کہ سرخ چمڑه.[1]
55:38 پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:39 اس دن کسی انسان اورکسی جن سے اس کے گناہوں کی پرسش نہ کی جائے گی.[1]
55:40 پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:41 گناه گار صرف حلیہ ہی سے پہچان لیے جائیں گے[1] اور ان کی پیشانیوں کے بال اور قدم پکڑ لیے جائیں گے.[2]