>

محمد جوناگڑھی — 531

54:50 اور ہمارا حکم صرف ایک دفعہ (کا ایک کلمہ) ہی ہوتا ہے جیسے آنکھ کا جھپکنا.

54:51 اور ہم نے تم جیسے بہتیروں کو ہلاک کر دیا ہے[1] ، پس کوئی ہے نصیحت لینے واﻻ.

54:52 جوکچھ انہوں نے (اعمال) کیے ہیں سب نامہٴ اعمال میں لکھے ہوئے ہیں.[1]

54:53 (اسی طرح) ہر چھوٹی بڑی بات بھی لکھی ہوئی ہے.[1]

54:54 یقیناً ہمارا ڈر رکھنے والے جنتوں اور نہروں میں ہوں گے.[1]

54:55 راستی اور عزت کی بیٹھک میں[1] قدرت والے بادشاه کے پاس.[2]

55:1 رحمٰن نے.

55:2 قرآن سکھایا.[1]

55:3 اسی نے انسان کو پیدا کیا.[1]

55:4 اور اسے بولنا سکھایا.[1]

55:5 آفتاب اور ماہتاب (مقرره) حساب سے ہیں.[1]

55:6 اور ستارے اور درخت دونوں سجده کرتے ہیں.[1]

55:7 اسی نے آسمان کو بلند کیا اور اسی نے ترازو رکھی.[1]

55:8 تاکہ تم تولنے میں تجاوز نہ کرو.[1]

55:9 انصاف کے ساتھ وزن کو ٹھیک رکھو اور تول میں کم نہ دو.

55:10 اور اسی نے مخلوق کے لیے زمین بچھا دی.

55:11 جس میں میوے ہیں اور خوشے والے کھجور کے درخت ہیں.[1]

55:12 اور بھس واﻻ اناج ہے[1] ۔ اور خوشبودار پھول ہیں.

55:13 پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]

55:14 اس نےانسان کو بجنے والی مٹی سے پیدا کیا جو ٹھیکری کی طرح تھی.[1]

55:15 اور جنات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا.[1]

55:16 پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]

55:17 وه رب ہے دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا[1]

55:18 تو (اے جنو اورانسانو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟