>

محمد جوناگڑھی — 529

54:7 یہ جھکی آنکھوں قبروں سے اس طرح نکل کھڑے ہوں گے کہ گویا وه پھیلا ہوا ٹڈی دل ہے.[1]

54:8 پکارنے والے کی طرف دوڑتے ہوں گے[1] اور کافر کہیں گے یہ دن تو بہت سخت ہے.

54:9 ان سے پہلے قوم نوح نے بھی ہمارے بندے کو جھٹلایا تھا اور یہ دیوانہ بتلا کر جھڑک دیا گیا تھا.[1]

54:10 پس اس نے اپنے رب سے دعا کی کہ میں بے بس ہوں تو میری مدد کر.

54:11 پس ہم نے آسمان کے دروازوں کو زور کے مینہ سے کھول دیا.[1]

54:12 اور زمین سے چشموں کو جاری کر دیا پس اس کام کے لیے جو مقدر کیا گیا تھا (دونوں) پانی جمع ہو گئے.[1]

54:13 اور ہم نے اسے تختوں اور کیلوں والی (کشتی) پر سوار کر لیا.[1]

54:14 جو ہماری آنکھوں کے سامنے چل رہی تھی۔ بدلہ اس کی طرف سے جس کا کفر کیا گیا تھا.

54:15 اور بیشک ہم نے اس واقعہ کو نشانی بنا کر[1] باقی رکھا پس کوئی ہے نصیحت حاصل کرنے واﻻ.[2]

54:16 بتاؤ میرا عذاب اور میری ڈرانے والی باتیں کیسی رہیں؟

54:17 اور بیشک ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لیے آسان کر دیا ہے[1] ۔ پس کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے واﻻ ہے؟

54:18 قوم عاد نے بھی جھٹلایا پس کیسا ہوا میرا عذاب اور میری ڈرانے والی باتیں.

54:19 ہم نے ان پر تیز وتند مسلسل چلنے والی ہوا، ایک پیہم منحوس دن میں بھیج دی.[1]

54:20 جو لوگوں کو اٹھا اٹھا کر دے پٹختی تھی، گویا کہ وه جڑ سے کٹے ہوئے کھجور کے تنے ہیں.[1]

54:21 پس کیسی رہی میری سزا اور میرا ڈرانا؟

54:22 یقیناً ہم نے قرآن کو نصیحت کے لیے آسان کر دیا ہے، پس کیا ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے واﻻ؟

54:23 قوم ﺛمود نے ڈرانے والوں کو جھٹلایا.

54:24 اور کہنے لگے کیا ہمیں میں سے ایک شخص کی ہم فرمانبرداری کرنے لگیں؟ تب تو ہم یقیناً غلطی اور دیوانگی میں پڑے ہوئے ہوں گے.[1]

54:25 کیا ہمارے سب کے درمیان صرف اسی پر وحی اتاری گئی؟ نہیں بلکہ وه جھوٹا اور شیخی خور ہے.[1]

54:26 اب سب جان لیں گے کل کو کہ کون جھوٹا اور شیخی خور تھا؟[1]

54:27 بیشک ہم ان کی آزمائش کے لیے اونٹنی بھیجیں گے[1] پس (اے صالح) توان کا منتظر ره اور صبر کر.[2]