محمد جوناگڑھی — 523
51:52 اسی طرح جو لوگ ان سے پہلے گزرے ہیں ان کے پاس جو بھی رسول آیا انہوں نے کہہ دیا کہ یا تو یہ جادوگر ہے یا دیوانہ ہے.
51:53 کیایہ اس بات کی ایک دوسرے کو وصیت کرتے گئے ہیں.[1]
51:54 (نہیں) بلکہ یہ سب کے سب سرکش ہیں[1] ۔ تو آپ ان سے منھ پھیر لیں آپ پر کوئی ملامت نہیں.
51:55 اور نصیحت کرتے رہیں یقیناً یہ نصیحت ایمان والوں کو نفع دے گی.[1]
51:56 میں نے جنات اورانسانوں کو محض اسی لیے پیدا کیا ہے کہ وه صرف میری عبادت کریں.[1]
51:57 نہ میں ان سے روزی چاہتا ہوں نہ میری یہ چاہت ہے کہ یہ مجھے کھلائیں.[1]
51:58 اللہ تعالیٰ تو خود ہی سب کا روزی رساں توانائی واﻻ اور زور آور ہے.
51:59 پس جن لوگوں نے ﻇلم کیا ہے انہیں بھی ان کے ساتھیوں کے حصہ کے مثل حصہ ملے گا[1] ، لہٰذا وه مجھ سے جلدی طلب نہ کریں.[2]
51:60 پس خرابی ہے منکروں کو ان کے اس دن کی جس کا وعده دیئے جاتے ہیں.
52:1 قسم ہے طور کی.[1]
52:2 اور لکھی ہوئی کتاب کی.[1]
52:3 جو جھلی کے کھلے ہوئے ورق میں ہے.[1]
52:4 اورآباد گھر کی.[1]
52:5 اور اونچی چھت کی.[1]
52:6 اور بھڑکائے ہوئے سمندر کی.[1]
52:7 بیشک آپ کے رب کا عذاب ہو کر رہنے واﻻ ہے.
52:8 اسے کوئی روکنے واﻻ نہیں.[1]
52:9 جس دن آسمان تھرتھرانے لگے گا.[1]
52:10 اور پہاڑ چلنے پھرنے لگیں گے.
52:11 اس دن جھٹلانے والوں کو (پوری) خرابی ہے.
52:12 جو اپنی بیہوده گوئی میں اچھل کود کر رہے ہیں.[1]
52:13 جس دن وه دھکے دے[1] دے کر آتش جہنم کی طرف ﻻئیں جائیں گے.
52:14 یہی وه آتش دوزخ ہے جسے تم جھوٹ بتلاتے تھے.[1]