>

محمد جوناگڑھی — 499

45:1 حٰم

45:2 یہ کتاب اللہ غالب حکمت والے کی طرف سے نازل کی ہوئی ہے.

45:3 آسمانوں اور زمین میں ایمان داروں کے لیے یقیناً بہت سی نشانیاں ہیں.

45:4 اور خود تمہاری پیدائش میں اور ان جانوروں کی پیدائش میں جنہیں وه پھیلاتا ہے یقین رکھنے والی قوم کے لیے بہت سی نشانیاں ہیں.

45:5 اور رات دن کے بدلنے میں اور جو کچھ روزی اللہ تعالیٰ آسمان سے نازل فرما کر زمین کو اس کی موت کے بعد زنده کر دیتا ہے[1] ، (اس میں) اور ہواؤں کے بدلنے میں بھی ان لوگوں کے لیے جو عقل رکھتے ہیں نشانیاں ہیں.[2]

45:6 یہ ہیں اللہ کی آیتیں جنہیں ہم آپ کو راستی سے سنا رہے ہیں، پس اللہ تعالیٰ اور اس کی آیتوں کے بعد یہ کس بات پر ایمان ﻻئیں گے.[1]

45:7 ویل اور افسوس ہے ہر ایک جھوٹے گنہگار پر.[1]

45:8 جو آیتیں اللہ کی اپنے سامنے پڑھی جاتی ہوئی سنے پھر بھی غرور کرتا ہوا اس طرح اڑا رہے کہ گویا سنی ہی نہیں[1] ، تو ایسے لوگوں کو دردناک عذاب کی خبر (پہنچا) دیجئے.

45:9 وه جب ہماری آیتوں میں سے کسی آیت کی خبر پالیتا ہے تو اس کی ہنسی اڑاتا ہے[1] ، یہی لوگ ہیں جن کے لیے رسوائی کی مار ہے.

45:10 ان کے پیچھے دوزخ ہے[1] ، جو کچھ انہوں نے حاصل کیا تھا وه انہیں کچھ بھی نفع نہ[2] دے گا اور نہ وه (کچھ کام آئیں گے) جن کو انہوں نے اللہ کے سوا کارساز[3] بنا رکھا تھا، ان کے لیے تو بہت بڑا عذاب ہے.

45:11 یہ (سر تاپا) ہدایت[1] ہے اور جن لوگوں نے اپنے رب کی آیتوں کو نہ مانا ان کے لیے بہت سخت دردناک عذاب ہے.[2]

45:12 اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لیے دریا[1] کو تابع بنادیا تاکہ اس کے حکم سے اس میں کشتیاں[2] چلیں اور تم اس کا فضل [3] تلاش کرو اور تاکہ تم شکر بجاﻻؤ.[4]

45:13 اور آسمان وزمین کی ہر ہر چیز کو بھی اس نے اپنی طرف سے تمہارے لیے تابع کر دیا ہے[1] ۔ جو غور کریں یقیناً وه اس میں بہت سی نشانیاں پالیں گے.