محمد جوناگڑھی — 498
44:40 یقیناً فیصلے کا دن ان سب کا طے شده وقت ہے.[1]
44:41 اس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ بھی کام نہ آئے گا اور نہ ان کی امداد کی جائے گی.[1]
44:42 مگر جس پر اللہ کی مہربانی ہوجائے وه زبردست اور رحم کرنے واﻻ ہے.
44:43 بیشک زقوم (تھوہر) کا درخت.
44:44 گناه گار کا کھانا ہے.
44:45 جو مثل تلچھٹ[1] کے ہے اور پیٹ میں کھولتا رہتا ہے.
44:46 مثل تیز گرم پانی کے.[1]
44:47 اسے پکڑ لو پھر گھسیٹتے ہوئے بیچ جہنم تک پہنچاؤ.[1]
44:48 پھر اس کے سر پر سخت گرم پانی کا عذاب بہاؤ.
44:49 (اس سے کہا جائے گا) چکھتا جا تو تو بڑا ذی عزت اور بڑے اکرام واﻻ تھا.[1]
44:50 یہی وه چیز ہے جس میں تم شک کیا کرتے تھے.
44:51 بیشک (اللہ سے) ڈرنے والے امن چین کی جگہ میں ہوں گے.
44:52 باغوں اور چشموں میں.
44:53 باریک اور دبیز ریشم کے لباس پہنے ہوئے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے.[1]
44:54 یہ اسی طرح ہے[1] اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ان کا نکاح کردیں گے.[2]
44:55 دل جمعی کے ساتھ وہاں ہر طرح کے میوؤں کی فرمائشیں کرتے ہوں گے.[1]
44:56 وہاں وه موت چکھنے کے نہیں ہاں پہلی موت[1] (جو وه مر چکے)، انہیں اللہ تعالیٰ نے دوزخ کی سزا سے بچا دیا.
44:57 یہ صرف تیرے رب کا فضل ہے[1] ، یہی ہے بڑی کامیابی.
44:58 ہم نے اس (قرآن) کو تیری زبان میں آسان کردیا تاکہ وه نصیحت حاصل کریں.
44:59 اب تو منتظر ره یہ بھی منتظر ہیں.[1]