>

محمد جوناگڑھی — 452

37:154 تمہیں کیا ہو گیا ہے کیسے حکم لگاتے پھرتے ہو؟

37:155 کیا تم اس قدر بھی نہیں سمجھتے؟[1]

37:156 یا تمہارے پاس اس کی کوئی صاف دلیل ہے.

37:157 تو جاؤ اگر سچے ہو تو اپنی ہی کتاب لے آؤ.[1]

37:158 اور ان لوگوں نے تو اللہ کے اور جنات کے درمیان بھی قرابت داری ٹھہرائی[1] ہے، اور حاﻻنکہ خود جنات کو معلوم ہے کہ وه (اس عقیده کے لوگ عذاب کے سامنے) پیش کیے جائیں گے.[2]

37:159 جو کچھ یہ (اللہ کے بارے میں) بیان کر رہے ہیں اس سے اللہ تعالیٰ بالکل پاک ہے.

37:160 سوائے! اللہ کے مخلص بندوں کے.[1]

37:161 یقین مانو کہ تم سب اور تمہارے معبودان (باطل).

37:162 کسی ایک کو بھی بہکا نہیں سکتے.

37:163 بجز اس کے جو جہنمی ہی ہے.[1]

37:164 (فرشتوں کا قول ہے کہ) ہم میں سے تو ہر ایک کی جگہ مقرر ہے.[1]

37:165 اور ہم تو (بندگیٴ الٰہی میں) صف بستہ کھڑے ہیں.

37:166 اور اس کی تسبیح بیان کر رہے ہیں.[1]

37:167 کفار تو کہا کرتے تھے.

37:168 کہ اگر ہمارے سامنے اگلے لوگوں کا ذکر ہوتا.

37:169 تو ہم بھی اللہ کے چیده بندے بن جاتے.[1]

37:170 لیکن پھر اس قرآن کے ساتھ کفر کر گئے[1] ، پس اب عنقریب جان لیں گے.[2]

37:171 اور البتہ ہمارا وعده پہلے ہی اپنے رسولوں کے لئے صادر ہو چکا ہے.

37:172 کہ یقیناً وه ہی مدد کیے جائیں گے.

37:173 اور ہمارا ہی لشکر غالب (اور برتر) رہے گا.[1]

37:174 اب آپ کچھ دنوں تک ان سے منھ پھیر لیجئے.[1]

37:175 اور انہیں دیکھتے رہیئے[1] ، اور یہ بھی آگے چل کر دیکھ لیں گے.

37:176 کیا یہ ہمارے عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں؟

37:177 سنو! جب ہمارا عذاب ان کے میدان میں اتر آئے گا اس وقت ان کی جن کو متنبہ کر دیا گیا تھا[1] بڑی بری صبح ہوگی.

37:178 آپ کچھ وقت تک ان کا خیال چھوڑ دیجئے.

37:179 اور دیکھتے رہئیے یہ بھی ابھی ابھی دیکھ لیں گے.[1]

37:180 پاک ہے آپ کا رب جو بہت بڑی عزت واﻻ ہے ہر اس چیز سے (جو مشرک) بیان کرتے ہیں.[1]

37:181 پیغمبروں پر سلام ہے.[1]

37:182 اور سب طرح کی تعریف اللہ کے لئے ہے جو سارے جہان کا رب ہے.[1]