محمد جوناگڑھی — 450
37:103 غرض جب دونوں مطیع ہوگئے اور اس نے (باپ نے) اس کو (بیٹے کو) پیشانی[1] کے بل گرا دیا.
37:104 تو ہم نے آواز دی کہ اے ابراہیم!
37:105 یقیناً تو نے اپنے خواب کو سچا کر دکھایا[1] ، بیشک ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں.
37:106 درحقیقت یہ کھلا امتحان تھا.[1]
37:107 اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے دیا.[1]
37:108 اور ہم نے ان کا ذکر خیر پچھلوں میں باقی رکھا.
37:109 ابراہیم (علیہ السلام) پر سلام ہو.
37:110 ہم نیکو کاروں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں.
37:111 بیشک وه ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھا.
37:112 اور ہم نے اس کو اسحاق (علیہ السلام) نبی کی بشارت دی جو صالح لوگوں میں سے ہوگا.[1]
37:113 اور ہم نے ابراہیم واسحاق (علیہ السلام) پر برکتیں نازل فرمائیں[1] ، اور ان دونوں کی اوﻻد میں بعضے تو نیک بخت ہیں اور بعض اپنے نفس پر صریح ﻇلم کرنے والے ہیں.[2]
37:114 یقیناً ہم نے موسیٰ اور ہارون (علیہ السلام) پر بڑا احسان کیا.[1]
37:115 اور انہیں اور ان کی قوم کو بہت بڑے دکھ درد سے نجات دے دی.[1]
37:116 اور ان کی مدد کی تو وہی غالب رہے.
37:117 اور ہم نے انہیں (واضح اور) روشن کتاب دی.
37:118 اور انہیں سیدھے راستہ پرقائم رکھا.
37:119 اور ہم نے ان دونوں کے لئے پیچھے آنے والوں میں یہ بات باقی رکھی.
37:120 کہ موسیٰ اور ہارون (علیہما السلام) پر سلام ہو.
37:121 بے شک ہم نیک لوگوں کو اسی طرح بدلے دیا کرتے ہیں.
37:122 یقیناً یہ دونوں ہمارے مومن بندوں میں سے تھے.
37:123 بے شک الیاس (علیہ السلام) بھی پیغمبروں میں سے تھے[1]
37:124 جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم اللہ سے ڈرتے نہیں ہو؟[1]
37:125 کیا تم بعل (نامی بت) کو پکارتے ہو؟ اور سب سے بہتر خالق کو چھوڑ دیتے ہو؟
37:126 اللہ جو تمہارا اور تمہارے اگلے تمام باپ دادوں کا رب ہے.[1]