>

محمد جوناگڑھی — 410

30:51 اور اگر ہم باد تند چلا دیں اور یہ لوگ انہی کھیتوں کو (مرجھائی ہوئی) زرد پڑی ہوئی دیکھ لیں تو پھر اس کے بعد ناشکری کرنے لگیں.[1]

30:52 بیشک آپ مردوں کو نہیں سنا سکتے[1] اور نہ بہروں کو (اپنی) آواز سنا سکتے ہیں[2] جب کہ وه پیٹھ پھیر کر مڑ گئے ہوں.[3]

30:53 اور نہ آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے ہدایت کرنے والے[1] ہیں آپ تو صرف ان ہی لوگوں کو سناتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے[2] ہیں پس وہی اطاعت کرنے والے ہیں.[3]

30:54 اللہ تعالیٰ وه ہے جس نے تمہیں کمزوری کی حالت[1] میں پیدا کیا پھر اس کمزوری کے بعد توانائی[2] دی، پھر اس توانائی کے بعد کمزوری اور بڑھاپا دیا[3] جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے[4]، وه سب سے پورا واقف اور سب پر پورا قادر ہے.

30:55 اور جس دن قیامت[1] برپا ہو جائے گی گناه گار لوگ قسمیں کھائیں گے کہ (دنیا میں) ایک گھڑی[2] کے سوا نہیں ٹھہرے، اسی طرح یہ بہکے ہوئے ہی رہے.[3]

30:56 اور جن لوگوں کو علم اور ایمان دیا گیا وه جواب دیں گے[1] کہ تم تو جیسا کہ کتاب اللہ میں[2] ہے یوم قیامت تک ٹھہرے رہے[3]۔ آج کا یہ دن قیامت ہی کا دن ہے لیکن تم تو یقین ہی نہیں مانتے تھے.[4]

30:57 پس اس دن ﻇالموں کو ان کا عذر بہانہ کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ان سے توبہ اور عمل طلب کیا جائے گا.[1]

30:58 بیشک ہم نےاس قرآن میں لوگوں کے سامنے کل مثالیں بیان کر دی ہیں[1] ۔ آپ ان کے پاس کوئی بھی نشانی ﻻئیں[2]، یہ کافر تو یہی کہیں گے کہ تم (بے ہوده گو) بالکل جھوٹے ہو.[3]

30:59 اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے دلوں پر جو سمجھ نہیں رکھتے یوں ہی مہر کر دیتا ہے.

30:60 پس آپ صبر کریں[1] یقیناً اللہ کا وعده سچا ہے۔ آپ کو وه لوگ ہلکا (بے صبرا) نہ کریں جویقین نہیں رکھتے.[2]