محمد جوناگڑھی — 376
26:207 تو جو کچھ بھی یہ برتتے رہے اس میں سے کچھ بھی فائده نہ پہنچا سکے گا.[1]
26:208 ہم نے کسی بستی کو ہلاک نہیں کیا ہے مگر اسی حال میں کہ اس کے لیے ڈرانے والے تھے.
26:209 نصیحت کے طور پر اور ہم ﻇلم کرنے والے نہیں ہیں.[1]
26:210 اس قرآن کو شیطان نہیں ﻻئے.
26:211 نہ وه اس کے قابل ہیں، نہ انہیں اس کی طاقت ہے.
26:212 بلکہ وه تو سننے سے بھی محروم کردیے گئے ہیں.[1]
26:213 پس تو اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکار کہ تو بھی سزا پانے والوں میں سے ہوجائے.
26:214 اپنے قریبی رشتہ والوں کو ڈرا دے.[1]
26:215 اس کے ساتھ فروتنی سے پیش آ، جو بھی ایمان ﻻنے واﻻ ہو کر تیری تابعداری کرے.
26:216 اگر یہ لوگ تیری نافرمانی کریں تو تو اعلان کردے کہ میں ان کاموں سے بیزار ہوں جو تم کر رہے ہو.
26:217 اپنا پورا بھروسہ غالب مہربان اللہ پر رکھ.
26:218 جو تجھے دیکھتا رہتا ہے جبکہ تو کھڑا ہوتا ہے.
26:219 اور سجده کرنے والوں کے درمیان تیرا گھومنا پھرنا بھی.[1]
26:220 وه بڑا ہی سننے واﻻ اور خوب ہی جاننے واﻻ ہے.
26:221 کیا میں تمہیں بتاؤں کہ شیطان کس پر اترتے ہیں.
26:222 وه ہر ایک جھوٹے گنہگار پر اترتے ہیں.[1]
26:223 (اچٹتی) ہوئی سنی سنائی پہنچا دیتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہیں.[1]
26:224 شاعروں کی پیروی وه کرتے ہیں جو بہکے ہوئے ہوں.
26:225 کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ شاعر ایک ایک بیابان میں سر ٹکراتے پھرتے ہیں.
26:226 اور وه کہتے ہیں جو کرتے نہیں.[1]
26:227 سوائے ان کے جو ایمان ﻻئے[1] اور نیک عمل کیے اور بکثرت اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا اور اپنی مظلومی کے بعد انتقام لیا[2]، جنہوں نے ﻇلم کیا ہے وه بھی عنقریب جان لیں گے کہ کس کروٹ الٹتے ہیں.[3]