>

محمد جوناگڑھی — 370

26:61 پس جب دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھ لیا، تو موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا، ہم تو یقیناً پکڑ لیے گئے.[1]

26:62 موسیٰ نے کہا، ہرگز نہیں۔ یقین مانو، میرا رب میرے ساتھ ہے جو ضرور مجھے راه دکھائے گا.[1]

26:63 ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ دریا پر اپنی ﻻٹھی مار[1] ، پس اسی وقت دریا پھٹ گیا اور ہر ایک حصہ پانی کا مثل بڑے پہاڑ کے ہوگیا.[2]

26:64 اور ہم نے اسی جگہ دوسروں کو نزدیک ﻻ کھڑا کر دیا.[1]

26:65 اور موسیٰ (علیہ السلام) کو اور اس کے تمام ساتھیوں کو نجات دے دی.

26:66 پھر اور سب دوسروں کو ڈبو دیا.[1]

26:67 یقیناً اس میں بڑی عبرت ہے اور ان میں کےاکثر لوگ ایمان والے نہیں.[1]

26:68 اور بیشک آپ کا رب بڑا ہی غالب اور مہربان ہے؟

26:69 انہیں ابراہیم (علیہ السلام) کا واقعہ بھی سنادو.

26:70 جبکہ انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا کہ تم کس کی عبادت کرتے ہو؟

26:71 انہوں نے جواب دیا کہ عبادت کرتے ہیں بتوں کی، ہم تو برابر ان کے مجاور بنے بیٹھے ہیں.[1]

26:72 آپ نے فرمایا کہ جب تم انہیں پکارتے ہو تو کیا وه سنتے بھی ہیں؟

26:73 یا تمہیں نفع نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں.[1]

26:74 انہوں نے کہا یہ (ہم کچھ نہیں جانتے) ہم تو اپنے باپ دادوں کو اسی طرح کرتے پایا.[1]

26:75 آپ نے فرمایا کچھ خبر بھی[1] ہے جنہیں تم پوج رہے ہو.

26:76 تم اور تمہارے اگلے باپ دادا.

26:77 وه سب میرے دشمن ہیں.[1] بجز سچے اللہ تعالیٰ کے جو تمام جہان کا پالنہار ہے.[2]

26:78 جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور وہی میری رہبری فرماتا ہے.[1]

26:79 وہی ہے جو مجھے کھلاتا پلاتا ہے.[1]

26:80 اور جب میں بیمار پڑ جاؤں تو مجھے شفا عطا فرماتا ہے.[1]

26:81 اور وہی مجھے مار ڈالے گا پھر زنده کردے گا[1]

26:82 اور جس سے امید بندھی ہوئی ہے کہ وه روز جزا میں میرے گناہوں کو بخش دے گا.[1]

26:83 اے میرے رب! مجھے قوت فیصلہ[1] عطا فرما اور مجھے نیک لوگوں میں ملا دے.