محمد جوناگڑھی — 346
23:60 اور جو لوگ دیتے ہیں جو کچھ دیتے ہیں اور ان کے دل کپکپاتے ہیں کہ وه اپنے رب کی طرف لوٹنے والے ہیں.[1]
23:61 یہی ہیں جو جلدی جلدی بھلائیاں حاصل کر رہے ہیں اور یہی ہیں جو ان کی طرف دوڑ جانے والے ہیں.
23:62 ہم کسی نفس کو اس کی طاقت سے زیاده تکلیف نہیں دیتے[1] ، اور ہمارے پاس ایسی کتاب ہے جو حق کے ساتھ بولتی ہے، ان کے اوپر کچھ ﻇلم نہ کیا جائے گا.
23:63 بلکہ ان کے دل اس طرف سے غفلت میں ہیں اور ان کے لئے اس کے سوا بھی بہت سے اعمال ہیں[1] جنہیں وه کرنے والے. ہیں
23:64 یہاں تک کہ جب ہم نے ان کے آسوده حال لوگوں کو عذاب میں پکڑ لیا[1] تو وه بلبلانے لگے.
23:65 آج مت بلبلاؤ یقیناً تم ہمارے مقابلہ پر مدد نہ کئے جاؤ گے.[1]
23:66 میری آیتیں تو تمہارے سامنے پڑھی جاتی تھیں[1] پھر بھی تم اپنی ایڑیوں کے بل الٹے بھاگتے تھے.[2]
23:67 اکڑتے اینٹھتے[1] افسانہ گوئی کرتے اسے چھوڑ دیتے تھے.[2]
23:68 کیا انہوں نے اس بات میں غور وفکر ہی نہیں کیا[1] ؟ بلکہ ان کے پاس وه آیا جو ان کے اگلے باپ دادوں کے پاس نہیں آیا تھا؟[2]
23:69 یا انہوں نے اپنے پیغمبر کو پہچانا نہیں کہ اس کے منکر ہو رہے ہیں؟[1]
23:70 یا یہ کہتے ہیں کہ اسے جنون ہے[1] ؟ بلکہ وه تو ان کے پاس حق ﻻیا ہے۔ ہاں ان میں اکثر حق سے چڑنے والے ہیں.[2]
23:71 اگر حق ہی ان کی خواہشوں کا پیرو ہوجائے تو زمین وآسمان اور ان کے درمیان کی ہر چیز درہم برہم ہو جائے[1] ۔ حق تو یہ ہے کہ ہم نے انہیں ان کی نصیحت پہنچا دی ہے لیکن وه اپنی نصیحت سے منھ موڑنے والے ہیں.
23:72 کیا آپ ان سے کوئی اجرت چاہتے ہیں؟ یاد رکھیئے کہ آپ کے رب کی اجرت بہت ہی بہتر ہے اور وه سب سے بہتر روزی رساں ہے.
23:73 یقیناً آپ تو انہیں راه راست کی طرف بلا رہے ہیں.
23:74 بےشک جو لوگ آخرت پر یقین نہیں رکھتے وه سیدھے راستے سے مڑ جانے والے ہیں.[1]