>

محمد جوناگڑھی — 267

15:91 جنہوں نے اس کتاب الٰہی کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے.

15:92 قسم ہے تیرے پالنے والے کی! ہم ان سب سے ضرور باز پرس کریں گے.

15:93 ہر اس چیز کی جو وه کرتے تھے.

15:94 پس آپ[1] اس حکم کو جو آپ کو کیا جارہا ہے کھول کر سنا دیجئے! اور مشرکوں سے منھ پھیر لیجئے.

15:95 آپ سے جو لوگ مسخراپن کرتے ہیں ان کی سزا کے لیے ہم کافی ہیں.

15:96 جو اللہ کے ساتھ دوسرے معبود مقرر کرتے ہیں انہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا.

15:97 ہمیں خوب علم ہے کہ ان کی باتوں سے آپ کا دل تنگ ہوتا ہے.

15:98 آپ اپنے پروردگار کی تسبیح اور حمد بیان کرتے رہیں اور سجده کرنے والوں میں شامل ہو جائیں.

15:99 اور اپنے رب کی عبادت کرتے رہیں یہاں تک کہ آپ کو موت آجائے.[1]

16:1 اللہ تعالیٰ کا حکم آپہنچا، اب اس کی جلدی نہ مچاؤ[1] ۔ تمام پاکی اس کے لیے ہے وه برتر ہے ان سب سے جنہیں یہ اللہ کے نزدیک شریک بتلاتے ہیں.

16:2 وہی فرشتوں کو اپنی وحی[1] دے کر اپنے حکم سے اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے[2] اتارتا ہے کہ تم لوگوں کو آگاه کر دو کہ میرے سوا اور کوئی معبود نہیں، پس تم مجھ سے ڈرو.

16:3 اسی نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا[1] وه اس سے بری ہے جو مشرک کرتے ہیں.

16:4 اس نے انسان کو نطفے سے پیدا کیا پھر وه صریح جھگڑالو بن بیٹھا.[1]

16:5 اسی نے چوپائے پیدا کیے جن میں تمہارے لیے گرمی کے لباس ہیں[1] اور بھی بہت سے نفع ہیں اور بعض تمہارے کھانے کے کام آتے ہیں.

16:6 اور ان میں تمہاری رونق بھی ہے جب چرا کر ﻻؤ تب بھی اور جب چرانے لے جاؤ تب بھی.[1]