>

محمد جوناگڑھی — 595

90:19 اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کے ساتھ کفر کیا یہ کم بختی والے ہیں.

90:20 انہی پر آگ ہوگی جو چاروں طرف سے گھیری[1] ہوئی ہوگی.

91:1 قسم ہے سورج کی اور اس کی دھوپ کی.[1]

91:2 قسم ہے چاند کی جب اس کے پیچھے آئے.[1]

91:3 قسم ہے دن کی جب سورج کو نمایاں کرے.[1]

91:4 قسم ہے رات کی جب اسے ڈھانﭗ لے.[1]

91:5 قسم ہے آسمان کی اور اس کے بنانے کی.[1]

91:6 قسم ہے زمین کی اور اسے ہموار کرنے کی.[1]

91:7 قسم ہے نفس کی اور اسے درست بنانے کی.[1]

91:8 پھر سمجھ دی اس کو بدکاری کی اور بچ کر چلنے کی.[1]

91:9 جس نے اسے پاک کیا وه کامیاب ہوا.[1]

91:10 اور جس نے اسے خاک میں ملا دیا وه ناکام ہوا.[1]

91:11 (قوم) ثمود نے اپنی سرکشی کے باعث جھٹلایا.[1]

91:12 جب ان میں کا بڑا بدبخت اٹھ کھڑا ہوا.[1]

91:13 انہیں اللہ کے رسول نے فرما دیا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی اونٹنی اور اس کے پینے کی باری کی (حفاظت کرو).[1]

91:14 ان لوگوں نے اپنے پیغمبر کو جھوٹا سمجھ کر اس اونٹنی کی کوچیں کاٹ دیں[1] ، پس ان کے رب نے ان کے گناہوں کے باعث ان پر ہلاکت ڈالی[2] اور پھر ہلاکت کو عام کر دیا اور اس بستی کو برابر کردیا.[3]

91:15 وه نہیں ڈرتا اس کے تباه کن انجام سے.[1]

92:1 قسم ہے رات کی جب چھا جائے.[1]

92:2 اور قسم ہے دن کی جب روشن ہو.[1]

92:3 اور قسم ہے اس ذات کی جس نے نر وماده کو پیدا کیا.[1]

92:4 یقیناً تمہاری کوشش مختلف قسم کی ہے.[1]

92:5 جس نے دیا (اللہ کی راه میں) اور ڈرا (اپنے رب سے).[1]

92:6 اور نیک بات کی تصدیق کرتا رہے گا.[1]

92:7 تو ہم بھی اس کو آسان راستے کی سہولت دیں گے.[1]

92:8 لیکن جس نے بخیلی کی اور بے پرواہی برتی.[1]

92:9 اور نیک بات کی تکذیب کی.[1]