محمد جوناگڑھی — 591
86:1 قسم ہے آسمان کی اور اندھیرے میں روشن ہونے والے کی.
86:2 تجھے معلوم بھی ہے کہ وه رات کو نمودار ہونے والی چیز کیا ہے؟
86:3 وه روشن ستاره ہے.[1]
86:4 کوئی ایسا نہیں جس پر نگہبان فرشتہ نہ ہو.[1]
86:5 انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وه کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے.
86:6 وه ایک اچھلتے پانی سے پیدا کیا گیا ہے.[1]
86:7 جو پیٹھ اور سینے کے درمیان سے نکلتا ہے.[1]
86:8 بیشک وه اسے پھیر ﻻنے پر یقیناً قدرت رکھنے واﻻ ہے.[1]
86:9 جس دن پوشیده بھیدوں کی جانچ پڑتال ہوگی.[1]
86:10 تو نہ ہوگا اس کے پاس کچھ زور نہ مدددگار.[1]
86:11 بارش والے آسمان کی قسم![1]
86:12 اور پھٹنے والی زمین کی قسم![1]
86:13 بیشک یہ (قرآن) البتہ دو ٹوک فیصلہ کرنے واﻻ کلام ہے.[1]
86:14 یہ ہنسی کی (اور بے فائده) بات نہیں.[1]
86:15 البتہ کافر داؤ گھات میں ہیں.[1]
86:16 اور میں بھی ایک چال چل رہا ہوں.[1]
86:17 تو کافروں کو مہلت دے[1] انہیں تھوڑے دنوں چھوڑ دے.
87:1 اپنے بہت ہی بلند اللہ کے نام کی پاکیزگی بیان کر.[1]
87:2 جس نے پیدا کیا اور صحیح سالم بنایا.[1]
87:3 اور جس نے (ٹھیک ٹھاک) اندازه کیا اور پھر راه دکھائی.[1]
87:4 اور جس نے تازه گھاس پیدا کی.[1]
87:5 پھر اس نے اس کو (سکھا کر) سیاه کوڑا کر دیا.[1]
87:6 ہم تجھے پڑھائیں گے پھر تو نہ بھولے گا.[1]
87:7 مگر جو کچھ اللہ چاہے۔ وه ظاہر اور پوشیده کو جانتا ہے.[1]
87:8 ہم آپ کے لئے آسانی پیدا کر دیں گے.[1]
87:9 تو آپ نصیحت کرتے رہیں اگر نصیحت کچھ فائده دے.[1]
87:10 ڈرنے واﻻ تو نصیحت لے گا.[1]