محمد جوناگڑھی — 587
82:1 جب آسمان پھٹ جائے گا.[1]
82:2 اور جب ستارے جھڑ جائیں گے.
82:3 اور جب سمندر بہہ نکلیں گے.[1]
82:4 اور جب قبریں (شق کر کے) اکھاڑ دی جائیں گی.[1]
82:5 (اس وقت) ہر شخص اپنے آگے بھیجے ہوئے اور پیچھے چھوڑے ہوئے (یعنی اگلے پچھلے اعمال) کو معلوم کر لے گا.[1]
82:6 اے انسان! تجھے اپنے رب کریم سے کس چیز نے بہکایا.[1]
82:7 جس (رب نے) تجھے پیدا کیا،[1] پھر ٹھیک ٹھاک کیا[2]، پھر (درست اور) برابر بنایا.[3]
82:8 جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا.[1]
82:9 ہرگز نہیں بلکہ تم تو جزا وسزا کے دن کو جھٹلاتے ہو.[1]
82:10 یقیناً تم پر نگہبان عزت والے.
82:11 لکھنے والے مقرر ہیں.
82:12 جوکچھ تم کرتے ہو وه جانتے ہیں.[1]
82:13 یقیناً نیک لوگ (جنت کے عیش وآرام اور) نعمتوں میں ہوں گے.
82:14 اور یقیناً بدکار لوگ دوزخ میں ہوں گے.[1]
82:15 بدلے والے دن اس میں جائیں گے.[1]
82:16 وه اس سے کبھی غائب نہ ہونے پائیں گے.[1]
82:17 تجھے کچھ خبر بھی ہے کہ بدلے کا دن کیا ہے.
82:18 میں پھر (کہتا ہوں کہ) تجھے کیا معلوم کہ جزا (اور سزا) کا دن کیا ہے.[1]
82:19 (وه ہے) جس دن کوئی شخص کسی شخص کے لئے کسی چیز کا مختار نہ ہوگا، اور (تمام تر) احکام اس روز اللہ کے ہی ہوں گے.[1]
83:1 بڑی خرابی ہے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کی.
83:2 کہ جب لوگوں سے ناپ کر لیتے ہیں تو پورا پورا لیتے ہیں.
83:3 اور جب انہیں ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو کم دیتے ہیں.[1]
83:4 کیا انہیں اپنے مرنے کے بعد جی اٹھنے کا خیال نہیں.