محمد جوناگڑھی — 586
80:41 جن پر سیاہی چڑھی ہوئی ہوگی.[1]
80:42 وه یہی کافر بدکردار لوگ ہوں گے.[1]
81:1 جب سورج لپیٹ لیا جائے گا.
81:2 اور جب ستارے بے نور ہو جائیں گی.[1]
81:3 اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے.[1]
81:4 اور جب دس ماه کی حاملہ اونٹنیاں چھوڑ دی جائیں.[1]
81:5 اور جب وحشی جانور اکھٹے کیے جائیں گے.[1]
81:6 اور جب سمندر بھڑکائے جائیں گے.[1]
81:7 اور جب جانیں (جسموں سے) ملا دی جائیں گی.[1]
81:8 اور جب زنده گاڑی ہوئی لڑکی سے سوال کیا جائے گا.
81:9 کہ کس گناه کی وجہ سے وه قتل کی گئی؟[1]
81:10 اور جب نامہٴ اعمال کھول دیئے جائیں گے.[1]
81:11 اور جب آسمان کی کھال اتار لی جائے گی.[1]
81:12 اور جب جہنم بھڑکائی جائے گی.
81:13 اور جب جنت نزدیک کر دی جائے گی.
81:14 تو اس دن ہر شخص جان لے گا جو کچھ لے کر آیا ہوگا.[1]
81:15 میں قسم کھاتا ہوں پیچھے ہٹنے والے.
81:16 چلنے پھرنے والے چھپنے والے ستاروں کی.[1]
81:17 اور رات کی جب جانے لگے.[1]
81:18 اور صبح کی جب چمکنے لگے.[1]
81:19 یقیناً یہ ایک بزرگ رسول کا کہا ہوا ہے.[1]
81:20 جو قوت واﻻ ہے[1] ، عرش والے (اللہ) کے نزدیک بلند مرتبہ ہے.
81:21 جس کی (آسمانوں میں) اطاعت کی جاتی ہے اورامین[1] ہے.
81:22 اور تمہارا ساتھی دیوانہ نہیں ہے.[1]
81:23 اس نے اس (فرشتے) کو آسمان کے کھلے کنارے پر دیکھا بھی ہے.[1]
81:24 اور یہ غیب کی باتوں کو بتلانے میں بخیل بھی نہیں.[1]
81:25 اور یہ قرآن شیطان مردود کا کلام نہیں.[1]
81:26 پھر تم کہاں جا رہے ہو.[1]
81:27 یہ تو تمام جہان والوں کے لئے نصیحت نامہ ہے.
81:28 (بالخصوص) اس کے لئے جو تم میں سے سیدھی راه پر چلنا چاہے.
81:29 اور تم بغیر پروردگار عالم کے چاہے کچھ نہیں چاه سکتے.[1]