محمد جوناگڑھی — 565
68:17 بیشک ہم نے انہیں اسی طرح آزما لیا[1] جس طرح ہم نے باغ والوں کو[2] آزمایا تھا جبکہ انہوں نے قسمیں کھائیں کہ صبح ہوتے ہی اس باغ کے پھل اتار لیں گے.[3]
68:18 اور انشاءاللہ نہ کہا.
68:19 پس اس پر تیرے رب کی جانب سے ایک بلا چاروں طرف گھوم گئی اور یہ سو ہی رہے تھے.[1]
68:20 پس وه باغ ایسا ہو گیا جیسے کٹی ہوئی کھیتی.[1]
68:21 اب صبح ہوتے ہی انہوں نے ایک دوسرے کو آوازیں دیں.
68:22 کہ اگر تمہیں پھل اتارنے ہیں تو اپنی کھیتی پر سویرے ہی سویرے چل پڑو.
68:23 پھر یہ سب چپکے چپکے یہ باتیں کرتے ہوئے چلے.[1]
68:24 کہ آج کے دن کوئی مسکین تمہارے پاس نہ آنے پائے.[1]
68:25 اور لپکے ہوئے صبح صبح گئے۔ (سمجھ رہے تھے) کہ ہم قابو پاگئے.[1]
68:26 جب انہوں نے باغ دیکھا[1] تو کہنے لگے یقیناً ہم راستہ[2] بھول گئے.
68:27 نہیں نہیں بلکہ ہماری قسمت پھوٹ گئی.[1]
68:28 ان سب میں جو بہتر تھا اس نے کہا کہ میں تم سے نہ کہتا تھا کہ تم اللہ کی پاکیزگی کیوں نہیں بیان کرتے؟[1]
68:29 تو سب کہنے لگے ہمارا رب پاک ہے بیشک ہم ہی ﻇالم تھے.[1]
68:30 پھر وه ایک دوسرے کی طرف رخ کر کے آپس میں ملامت کرنے لگے.
68:31 کہنے لگے ہائے افسوس! یقیناً ہم سرکش تھے.
68:32 کیا عجب ہے کہ ہمارا رب ہمیں اس سے بہتر بدلہ دے دے ہم تو اب[1] اپنے رب سے ہی آرزو رکھتے ہیں.
68:33 یوں ہی آفت آتی ہے[1] اور آخرت کی آفت بہت بڑی ہے۔ کاش انہیں سمجھ ہوتی.[2]
68:34 پرہیزگاروں کے لیے ان کے رب کے پاس نعمتوں والی جنتیں ہیں.
68:35 کیا ہم مسلمانوں کو مثل گناه گاروں کے کردیں گے.[1]
68:36 تمہیں کیا ہوگیا، کیسے فیصلے کر رہے ہو؟
68:37 کیا تمہارے پاس کوئی کتاب[1] ہے جس میں تم پڑھتے ہو؟
68:38 کہ اس میں تمہاری من مانی باتیں ہوں؟
68:39 یا تم نے ہم سے کچھ قسمیں لی ہیں؟ جو قیامت تک باقی رہیں کہ تمہارے لیے وه سب ہے جو تم اپنی طرف سے مقرر کر لو.[1]
68:40 ان سے پوچھو تو کہ ان میں سے کون اس بات کا ذمہدار (اور دعویدار) ہے؟[1]
68:41 کیا ان کے کوئی شریک ہیں؟ تو چاہئے کہ اپنے اپنے شریکوں کو لے آئیں اگر یہ سچے ہیں.[1]
68:42 جس دن پنڈلی کھول دی جائے گی اور سجدے کے لیے بلائے جائیں گے تو (سجده) نہ کر سکیں گے.[1]