>

محمد جوناگڑھی — 534

55:70 ان میں نیک سیرت خوبصورت عورتیں ہیں.[1]

55:71 پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

55:72 (گوری رنگت کی) حوریں جنتی خیموں میں رہنے والیاں ہیں.[1]

55:73 پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

55:74 ان کو ہاتھ نہیں لگایا کسی انسان یا جن نے اس سے قبل.

55:75 پس اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کے ساتھ تم تکذیب کرتے ہو؟

55:76 سبز مسندوں اور عمده فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے.[1]

55:77 پس (اے جنو اور انسانو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]

55:78 تیرے پروردگار کا نام بابرکت ہے[1] جو عزت وجلال واﻻ ہے.

56:1 جب قیامت قائم ہو جائے گی.[1]

56:2 جس کے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ نہیں.

56:3 وه پست کرنے والی اور بلند کرنے والی ہوگی.[1]

56:4 جبکہ زمین زلزلہ کے ساتھ ہلا دی جائے گی.

56:5 اور پہاڑ بالکل ریزه ریزه کر دیے جائیں گے.[1]

56:6 پھر وه مثل پراگنده غبار کے ہو جائیں گے.

56:7 اور تم تین جماعتوں میں ہو جاؤ گے.[1]

56:8 پس داہنے ہاتھ والے کیسے اچھے ہیں داہنے ہاتھ والے.[1]

56:9 اور بائیں ہاتھ والے کیا حال ہے بائیں ہاتھ والوں کا.[1]

56:10 اور جو آگے والے ہیں وه تو آگے والے ہی ہیں.[1]

56:11 وه بالکل نزدیکی حاصل کیے ہوئے ہیں.

56:12 نعمتوں والی جنتوں میں ہیں.

56:13 (بہت بڑا) گروه تو اگلے لوگوں میں سے ہوگا.

56:14 اور تھوڑے سے پچھلے لوگوں میں سے.[1]

56:15 یہ لوگ سونے کے تاروں سے بنے ہوئے تختوں پر.

56:16 ایک دوسرے کےسامنے تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے.[1]