محمد جوناگڑھی — 533
55:42 پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:43 یہ ہے وه جہنم جسے مجرم جھوٹا جانتے تھے.
55:44 اس کے اور کھولتے ہوئے گرم پانی کے درمیان چکر کھائیں گے.[1]
55:45 پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:46 اور اس شخص کے لیے جو اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرا دو جنتیں ہیں.[1]
55:47 پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:48 (دونوں جنتیں) بہت سی ٹہنیوں اور شاخوں والی ہیں.[1]
55:49 پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:50 ان دونوں (جنتوں) میں دو بہتے ہوئے چشمے ہیں.[1]
55:51 پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:52 ان دونوں جنتوں میں ہر قسم کے میوؤں کی دو قسمیں ہوگی.[1]
55:53 پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:54 جنتی ایسے فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے جن کے استر دبیز ریشم کے ہوں گے[1] ، اور ان دونوں جنتوں کے میوے بالکل قریب ہوں گے.[2]
55:55 پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:56 وہاں (شرمیلی) نیچی نگاه والی حوریں ہیں[1] جنہیں ان سے پہلے کسی جن وانس نے ہاتھ نہیں لگایا.[2]
55:57 پس اپنے پالنے والے کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:58 وه حوریں مثل یاقوت اور مونگے کے ہوں گی.[1]
55:59 پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:60 احسان کا بدلہ احسان کے سوا کیا ہے.[1]
55:61 پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:62 اور ان کے سوا دو جنتیں اور ہیں.[1]
55:63 پس تم اپنے پرورش کرنے والے کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:64 جو دونوں گہری سبز سیاہی مائل ہیں.[1]
55:65 بتاؤ اب اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:66 ان میں دو (جوش سے) ابلنے والے چشمے ہیں.[1]
55:67 پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:68 ان دونوں میں میوے اور کھجور اور انار ہوں گے.[1]
55:69 کیا اب بھی رب کی کسی نعمت کی تکذیب تم کرو گے؟