>

محمد جوناگڑھی — 520

50:36 اور ان سے پہلے بھی ہم بہت سی امتوں کو ہلاک کر چکے ہیں جو ان سے طاقت میں بہت زیاده تھیں وه شہروں میں ڈھونڈھتے ہی[1] ره گئے، کہ کوئی بھاگنے کا ٹھکانہ ہے؟

50:37 اس میں ہر صاحب دل کے لئے عبرت ہے اور اس کے لئے جو دل[1] سے متوجہ ہو کر کان لگائے[2] اور وه حاضر ہو.[3]

50:38 یقیناً ہم نے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ اس کے درمیان ہے سب کو (صرف) چھ دن میں پیدا کر دیا اور ہمیں تکان نے چھوا تک نہیں.

50:39 پس یہ جو کچھ کہتے ہیں آپ اس پر صبر کریں اور اپنے رب کی تسبیح تعریف کے ساتھ بیان کریں سورج نکلنے سے پہلے بھی اور سورج غروب ہونے سے پہلے بھی.[1]

50:40 اور رات کے وقت بھی تسبیح کریں[1] اور نماز کے بعد بھی.[2]

50:41 اور سن رکھیں[1] کہ جس دن ایک پکارنے[2] واﻻ قریب ہی کی جگہ سے پکارے گا.[3]

50:42 جس روز اس تند وتیز چیﺦ کو یقین کے ساتھ سن لیں گے، یہ دن ہوگا نکلنے کا.[1]

50:43 ہم ہی جلاتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں[1] اور ہماری ہی طرف لوٹ پھر کر آنا ہے.[2]

50:44 جس دن زمین پھٹ جائے گی اور یہ دوڑتے ہوئے[1] (نکل پڑیں گے) یہ جمع کر لینا ہم پر بہت ہی آسان ہے.

50:45 یہ جو کچھ کہہ رہے ہیں ہم بخوبی جانتے ہیں اور آپ ان پر جبر کرنے والے نہیں[1] ، تو آپ قرآن کے ذریعے انہیں سمجھاتے رہیں جو میرے وعید (ڈرانے کے وعدوں) سے ڈرتے ہیں.[2]

51:1 قسم ہے بکھیرنے والیوں کی اڑا کر.[1]

51:2 پھر اٹھانے والیاں بوجھ کو.[1]

51:3 پھر چلنے والیاں نرمی سے.[1]

51:4 پھر کام کو تقسیم کرنے والیاں.[1]

51:5 یقین مانو کہ تم سے جو وعدے کیے جاتے ہیں (سب) سچے ہیں.

51:6 اور بیشک انصاف ہونے واﻻ ہے.