محمد جوناگڑھی — 477
41:1 حٰم.
41:2 اتاری ہوئی ہے بڑے مہربان بہت رحم والے کی طرف سے۔
41:3 (ایسی) کتاب ہے جس کی آیتوں کی واضح تفصیل کی گئی ہے[1] ، (اس حال میں کہ) قرآن عربی زبان میں ہے[2] اس قوم کے لیے جو جانتی ہے.[3]
41:4 خوش خبری سنانے واﻻ اور ڈرانے واﻻ[1] ہے، پھر بھی ان کی اکثریت نے منھ پھیر لیا اور وه سنتے ہی نہیں.[2]
41:5 اور انہوں نے کہا کہ تو جس کی طرف ہمیں بلا رہا ہے ہمارے دل تو اس سے پردے میں ہیں[1] اور ہمارے کانوں میں گرانی ہے[2] اور ہم میں اور تجھ میں ایک حجاب ہے، اچھا تو اب اپنا کام کیے جا ہم بھی یقیناً کام کرنے والے ہیں.[3]
41:6 آپ کہہ دیجیئے! کہ میں تو تم ہی جیسا انسان ہوں مجھ پر وحی نازل کی جاتی ہے کہ تم سب کا معبود ایک اللہ ہی ہے[1] سو تم اس کی طرف متوجہ ہو جاؤ اور اس سے گناہوں کی معافی چاہو، اور ان مشرکوں کے لیے (بڑی ہی) خرابی ہے.
41:7 جو زکوٰة نہیں دیتے[1] اورآخرت کے بھی منکر ہی رہتے ہیں.
41:8 بیشک جو لوگ ایمان ﻻئیں اور بھلے کام کریں ان کے لیے نہ ختم ہونے واﻻ اجر ہے.[1]
41:9 آپ کہہ دیجئے! کہ کیا تم اس (اللہ) کا انکار کرتے ہو اور تم اس کے شریک مقرر کرتے ہو جس نے دو دن میں زمین پیدا کردی[1] ، سارے جہانوں کا پروردگار وہی ہے.
41:10 اور اس نے زمین میں اس کے اوپر سے پہاڑ گاڑ دیے[1] اوراس میں برکت رکھ دی[2] اوراس میں (رہنے والوں کی) غذاؤں کی تجویز بھی اسی میں کر دی[3] (صرف) چار دن میں[4]، ضرورت مندوں کے لیے یکساں طور پر.[5]
41:11 پھر آسمان کی طرف متوجہ ہوا اور وه دھواں (سا) تھا پس اس سے اور زمین سے فرمایا کہ تم دونوں خوشی سے آؤ یا ناخوشی سے[1] دونوں نے عرض کیا ہم بخوشی حاضر ہیں.