>

محمد جوناگڑھی — 451

37:127 لیکن قوم نے انہیں جھٹلایا، پس وه ضرور (عذاب میں) حاضر رکھے[1] جائیں گے.

37:128 سوائے اللہ تعالی کے مخلص بندوں کے.

37:129 ہم نے (الیاس علیہ السلام) کا ذکر خیر پچھلوں میں بھی باقی رکھا.

37:130 کہ الیاس پر سلام ہو.[1]

37:131 ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں۔

37:132 بیشک وه ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھے.[1]

37:133 بیشک لوط (علیہ السلام بھی) پیغمبروں میں سے تھے.

37:134 ہم نے انہیں اور ان کے گھر والوں کو سب کو نجات دی.

37:135 بجز اس بڑھیا کے جو پیچھے ره جانے والوں میں سے ره گئی.[1]

37:136 پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کر دیا.

37:137 اور تم تو صبح ہونے پر ان کی بستیوں کے پاس سے گزرتے ہو.

37:138 اور رات کو بھی، کیا پھر بھی نہیں سمجھتے؟[1]

37:139 اور بلاشبہ یونس (علیہ السلام) نبیوں میں سے تھے.

37:140 جب بھاگ کر پہنچے بھری کشتی پر.

37:141 پھر قرعہ اندازی ہوئی تو یہ مغلوب ہوگئے.

37:142 تو پھر انہیں مچھلی نے نگل لیا اور وه خود اپنے آپ کو ملامت[1] کرنے لگ گئے.

37:143 پس اگر یہ پاکی بیان کرنے والوں میں سے نہ ہوتے.

37:144 تو لوگوں کے اٹھائے جانے کے دن تک اس کے پیٹ میں ہی رہتے.[1]

37:145 پس انہیں ہم نے چٹیل میدان میں ڈال دیا اور وه اس وقت بیمار تھے.[1]

37:146 اور ان پر سایہ کرنے واﻻ ایک بیل دار درخت[1] ہم نے اگا دیا.

37:147 اور ہم نے انہیں ایک لاکھ بلکہ اور زیاده آدمیوں کی طرف بھیجا.

37:148 پس وه ایمان ﻻئے[1] ، اور ہم نے انہیں ایک زمانہ تک عیش وعشرت دی.

37:149 ان سے دریافت کیجئے! کہ کیا آپ کے رب کی تو بیٹیاں ہیں اور ان کے بیٹے ہیں؟

37:150 یا یہ اس وقت موجود تھے جبکہ ہم نے فرشتوں کو مؤنﺚ پیدا کیا.[1]

37:151 آگاه رہو! کہ یہ لوگ صرف اپنی افترا پردازی سے کہہ رہے ہیں.

37:152 کہ اللہ تعالی کی اوﻻد ہے۔ یقیناً یہ محض جھوٹے ہیں.

37:153 کیا اللہ تعالی نے اپنے لیے بیٹیوں کو بیٹوں پر ترجیح دی.[1]