محمد جوناگڑھی — 447
37:25 تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ (اس وقت) تم ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے.
37:26 بلکہ وه (سب کے سب) آج فرمانبردار بن گئے.
37:27 وه ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال وجواب کرنے لگیں گے.
37:28 کہیں گے کہ تم تو ہمارے پاس ہماری دائیں طرف سے آتے تھے.[1]
37:29 وه جواب دیں گے کہ نہیں بلکہ تم ہی ایمان والے نہ تھے.[1]
37:30 اور کچھ ہمارا زور تو تم پر تھا (ہی) نہیں۔ بلکہ تم (خود) سرکش لوگ تھے.[1]
37:31 اب تو ہم (سب) پر ہمارے رب کی یہ بات ﺛابت ہو چکی کہ ہم (عذاب) چکھنے والے ہیں.
37:32 پس ہم نے تمہیں گمراه کیا ہم تو خود بھی گمراه ہی تھے.[1]
37:33 سو اب آج کے دن تو (سب کے سب) عذاب میں شریک ہیں.[1]
37:34 ہم گناه گاروں کے ساتھ اسی طرح کیا کرتے ہیں.[1]
37:35 یہ وه (لوگ) ہیں کہ جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو یہ سرکشی کرتے تھے.[1]
37:36 اور کہتے تھے کہ کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک دیوانے شاعر کی بات پر چھوڑ دیں؟[1]
37:37 (نہیں نہیں) بلکہ (نبی) تو حق (سچا دین) ﻻئے ہیں اور سب رسولوں کو سچا جانتے ہیں.[1]
37:38 یقیناً تم دردناک عذاب (کا مزه) چکھنے والے ہو.
37:39 تمہیں اسی کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے تھے.[1]
37:40 مگر اللہ تعالیٰ کے خالص برگزیده بندے.[1]
37:41 انہیں کے لئے مقرره روزی ہے.
37:42 (ہر طرح کے) میوے، اور وه باعزت واکرام ہوں گے.
37:43 نعمتوں والی جنتوں میں.
37:44 تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے (بیٹھے) ہوں گے.
37:45 جاری شراب کے جام کا ان پر دور چل رہا ہوگا.[1]
37:46 جو صاف شفاف اور پینے میں لذیذ ہوگی.[1]
37:47 نہ اس سے درد سر ہو اور نہ اس کے پینے سے بہکیں.[1]
37:48 اور ان کے پاس نیچی نظروں، بڑی بڑی آنکھوں والی (حوریں) ہوں گی.[1]
37:49 ایسی جیسے چھپائے ہوئے انڈے.[1]
37:50 (جنتی) ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے پوچھیں گے.[1]
37:51 ان میں سے ایک کہنے واﻻ کہے گا کہ میرا ایک ساتھی تھا.