محمد جوناگڑھی — 375
26:184 اس اللہ کا خوف رکھو جس نے خود تمہیں اور اگلی مخلوق کو پیدا کیا ہے.[1]
26:185 انہوں نے کہا تو تو ان میں سے ہے جن پر جادو کردیا جاتا ہے.
26:186 اور تو تو ہم ہی جیسا ایک انسان ہے اور ہم تو تجھے جھوٹ بولنے والوں میں سے ہی سمجھتے ہیں.[1]
26:187 اگر تو سچے لوگوں میں سے ہے تو ہم پر آسمان کے ٹکڑے گرادے.[1]
26:188 کہاکہ میرا رب خوب جاننے واﻻ ہے جو کچھ تم کر رہے ہو.[1]
26:189 چونکہ انہوں نے اسے جھٹلایا تو انہیں سائبان والے دن کے عذاب نے پکڑ لیا[1] ۔ وه بڑے بھاری دن کا عذاب تھا.
26:190 یقیناً اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں کےاکثر مسلمان نہ تھے.
26:191 اور یقیناً تیرا پروردگار البتہ وہی ہے غلبے واﻻ مہربانی واﻻ.
26:192 اور بیشک و شبہ یہ (قرآن) رب العالمین کا نازل فرمایا ہوا ہے.
26:193 اسے امانت دار فرشتہ لے کر آیا ہے.[1]
26:194 آپ کے دل پر اترا ہے[1] کہ آپ آگاه کر دینے والوں میں سے ہو جائیں.[2]
26:195 صاف عربی زبان میں ہے.
26:196 اگلے نبیوں کی کتابوں میں بھی اس قرآن کا تذکره ہے.[1]
26:197 کیا انہیں یہ نشانی کافی نہیں کہ حقانیت قرآن کو تو بنی اسرائیل کے علماء بھی جانتے ہیں.[1]
26:198 اور اگر ہم اسے کسی عجمی شخص پر نازل فرماتے.
26:199 پس وه ان کے سامنے اس کی تلاوت کرتا تو یہ اسے باور کرنے والے نہ ہوتے.[1]
26:200 اسی طرح ہم نے گناہگاروں کے دلوں میں اس انکار کو داخل کر دیا ہے.[1]
26:201 وه جب تک دردناک عذابوں کو ملاحظہ نہ کرلیں ایمان نہ ﻻئیں گے.
26:202 پس وه عذاب ان کو ناگہاں آجائے گا انہیں اس کا شعور بھی نہ ہو گا.
26:203 اس وقت کہیں گے کہ کیا ہمیں کچھ مہلت دی جائے گی؟[1]
26:204 پس کیا یہ ہمارے عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں؟[1]
26:205 اچھا یہ بھی بتاؤ کہ اگر ہم نے انہیں کئی سال بھی فائده اٹھانے دیا.
26:206 پھر انہیں وه عذاب آ لگا جن سے یہ دھمکائے جاتے تھے.