محمد جوناگڑھی — 374
26:160 قوم لوط[1] نے بھی نبیوں کو جھٹلایا.
26:161 ان سے ان کے بھائی لوط (علیہ السلام) نے کہا کیا تم اللہ کا خوف نہیں رکھتے؟
26:162 میں تمہاری طرف امانت دار رسول ہوں.
26:163 پس تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو.
26:164 میں تم سے اس پر کوئی بدلہ نہیں مانگتا میرا اجر تو صرف اللہ تعالیٰ پر ہے جو تمام جہان کا رب ہے.
26:165 کیا تم جہان والوں میں سے مردوں کے ساتھ شہوت رانی کرتے ہو.
26:166 اور تمہاری جن عورتوں کو اللہ تعالیٰ نے تمہارا جوڑا بنایا ہے ان کو چھوڑ دیتے ہو[1] ، بلکہ تم ہو ہی حد سے گزر جانے والے.[2]
26:167 انہوں نے جواب دیاکہ اے لوط! اگر تو باز نہ آیا تو یقیناً نکال دیا جائے گا.[1]
26:168 آپ نے فرمایا، میں تمہارے کام سے سخت ناخوش ہوں.[1]
26:169 میرے پروردگار! مجھے اور میرے گھرانے کو اس (وبال) سے بچالے جو یہ کرتے ہیں.
26:170 پس ہم نے اسے اور اس کے متعلقین کو سب کو بچالیا.
26:171 بجز ایک بڑھیا کے کہ وه پیچھے ره جانے والوں میں ہوگئی.[1]
26:172 پھر ہم نے باقی اور سب کو ہلاک کر دیا.
26:173 اور ہم نے ان پر ایک خاص قسم کا مینہ برسایا، پس بہت ہی برا مینہ تھا جو ڈرائے گئے ہوئے لوگوں پر برسا.[1]
26:174 یہ ماجرا بھی سراسر عبرت ہے۔ ان میں سے بھی اکثر مسلمان نہ تھے.
26:175 بیشک تیرا پروردگار وہی ہے غلبے واﻻ مہربانی واﻻ.
26:176 اَیکہ والوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا[1]
26:177 جبکہ ان سے شعیب (علیہ السلام) نے کہاکہ کیا تمہیں ڈر خوف نہیں؟
26:178 میں تمہاری طرف امانت دار رسول ہوں.
26:179 اللہ کا خوف کھاؤ اور میری فرمانبرداری کرو.
26:180 میں اس پر تم سے کوئی اجرت نہیں چاہتا، میرا اجر تمام جہانوں کے پالنے والے کے پاس ہے.
26:181 ناپ پورا بھرا کرو کم دینے والوں میں شمولیت نہ کرو.[1]
26:182 اور سیدھی صحیح ترازو سے توﻻ کرو.[1]
26:183 لوگوں کو ان کی چیزیں کمی سے نہ دو[1] بے باکی کے ساتھ زمین میں فساد مچاتے نہ پھرو.[2]