محمد جوناگڑھی — 348
23:90 حق یہ ہے کہ ہم نے انہیں حق پہنچا دیا ہے اور یہ بےشک جھوٹے ہیں.
23:91 نہ تو اللہ نے کسی کو بیٹا بنایا اور نہ اس کے ساتھ اور کوئی معبود ہے، ورنہ ہر معبود اپنی مخلوق کو لئے لئے پھرتا اور ہر ایک دوسرے پر چڑھ دوڑتا۔ جو اوصاف یہ بتلاتے ہیں ان سے اللہ پاک (اور بےنیاز) ہے.
23:92 وه غائب حاضر کا جاننے واﻻ ہے اور جو شرک یہ کرتے ہیں اس سے باﻻتر ہے.
23:93 آپ دعا کریں کہ اے میرے پروردگار! اگر تو مجھے وه دکھائے جس کا وعده انہیں دیا جا رہا ہے.
23:94 تو اے رب! تو مجھے ان ﻇالموں کے گروه میں نہ کرنا.[1]
23:95 ہم جو کچھ وعدے انہیں دے رہے ہیں سب آپ کو دکھا دینے پر یقیناً قادر ہیں.
23:96 برائی کو اس طریقے سے دور کریں جو سراسر بھلائی واﻻ ہو[1] ، جو کچھ یہ بیان کرتے ہیں ہم بخوبی واقف ہیں.
23:97 اور دعا کریں کہ اے میرے پروردگار! میں شیطانوں کے وسوسوں سے تیری پناه چاہتا ہوں.[1]
23:98 اور اے رب! میں تیری پناه چاہتا ہوں کہ وه میرے پاس آجائیں.[1]
23:99 یہاں تک کہ جب ان میں کسی کو موت آنے لگتی ہے تو کہتا ہے اے میرے پروردگار! مجھے واپس لوٹا دے
23:100 کہ اپنی چھوڑی ہوئی دنیا میں جا کر نیک اعمال کر لوں[1] ، ہرگز ایسا نہیں ہوگا[2]، یہ تو صرف ایک قول ہے جس کا یہ قائل[3] ہے، ان کے پس پشت تو ایک حجاب ہے، ان کے دوباره جی اٹھنے کے دن تک.[4]
23:101 پس جب کہ صور پھونک دیا جائے گا اس دن نہ تو آپس کے رشتے دار ہی رہیں گے، نہ آپس کی پوچھ گچھ.[1]
23:102 جن کی ترازو کا پلہ بھاری ہوگیا وه تو نجات والے ہوگئے.
23:103 اور جن کے ترازو کا پلہ ہلکا ہوگیا یہ ہیں وه جنہوں نے اپنا نقصان آپ کر لیا جو ہمیشہ کے لئے جہنم واصل ہوئے.
23:104 ان کے چہروں کو آگ جھلستی رہے گی[1] اور وه وہاں بدشکل بنے ہوئے ہوں گے.[2]