محمد جوناگڑھی — 103
4:155 (یہ سزا تھی) بہ سبب ان کی عہد شکنی کے اور احکام الٰہی کے ساتھ کفر کرنے کے اور اللہ کے نبیوں کو ناحق قتل کر ڈالنے کے[1] ، اور اس سبب سے کہ یوں کہتے ہیں کہ ہمارے دلوں پر غلاف ہے۔ حاﻻنکہ دراصل ان کے کفر کی وجہ سے ان کے دلوں پر اللہ تعالیٰ نے مہر لگا دی ہے، اس لئے یہ قدر قلیل ہی ایمان ﻻتے ہیں۔
4:156 اور ان کے کفر کے باعث اور مریم پر بہت بڑا بہتان باندھنے کے باعث۔[1]
4:157 اور یوں کہنے کے باعﺚ کہ ہم نے اللہ کے رسول مسیح عیسیٰ بن مریم کو قتل کر دیا حاﻻنکہ نہ تو انہوں نے اسے قتل کیا نہ سولی پر چڑھایا[1] بلکہ ان کے لئے ان (عیسیٰ) کا شبیہ بنا دیا گیا تھا[2]۔ یقین جانو کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے بارے میں اختلاف کرنے والے ان کے بارے میں شک میں ہیں، انہیں اس کا کوئی یقین نہیں بجز تخمینی باتوں پر عمل کرنے کے[3] اتنا یقینی ہے کہ انہوں نے انہیں قتل نہیں کیا۔
4:158 بلکہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنی طرف اٹھا لیا[1] اور اللہ بڑا زبردست اور پوری حکمتوں واﻻ ہے۔[2]
4:159 اہل کتاب میں ایک بھی ایسا نہ بچے گا جو حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی موت سے پہلے ان پر ایمان نہ ﻻچکے[1] اور قیامت کے دن آپ ان پر گواه ہوں گے۔[2]
4:160 جو نفیس چیزیں ان کے لئے حلال کی گئی تھیں وه ہم نے ان پر حرام کردیں ان کے ﻇلم کے باعﺚ اور اللہ تعالیٰ کی راه سے اکثر لوگوں کو روکنے کے باعث۔[1]
4:161 اور سود جس سے منع کئے گئے تھے اسے لینے کے باعﺚ اور لوگوں کا مال ناحق مار کھانے کے باعﺚ اور ان میں جو کفار ہیں ہم نے ان کے لئے المناک عذاب مہیا کر رکھا ہے۔
4:162 لیکن ان میں سے جو کامل اور مضبوط علم والے ہیں اور ایمان والے ہیں[1] جو اس پر ایمان ﻻتے ہیں جو آپ کی طرف اتارا گیا اور جو آپ سے پہلے اتارا گیا اور نمازوں کو قائم رکھنے والے ہیں[2] اور زکوٰة کے ادا کرنے والے ہیں[3] اور اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھنے والے ہیں[4] یہ ہیں جنہیں ہم بہت بڑے اجر عطا فرمائیں گے۔