محمد جوناگڑھی — 528
53:45 اور یہ کہ اسی نے جوڑا یعنی نر ماده پیدا کیا ہے.
53:46 نطفہ سے جبکہ وه ٹپکایا جاتا ہے.
53:47 اور یہ کہ اسی کے ذمہ دوباره پیدا کرنا ہے.
53:48 اور یہ کہ وہی مالدار بناتا ہے اور سرمایہ دیتا ہے.[1]
53:49 اور یہ کہ وہی شعریٰ (ستارے) کا رب ہے.[1]
53:50 اور یہ کہ اس نے عاد اول کو ہلاک کیا ہے.[1]
53:51 اور ﺛمود کو بھی (جن میں سے) ایک کو بھی باقی نہ رکھا.
53:52 اور اس سے پہلے قوم نوح کو، یقیناً وه بڑے ﻇالم اور سرکش تھے.
53:53 اور مؤتفکہ (شہر یا الٹی ہوئی بستیوں کو) اسی نے الٹ دیا.[1]
53:54 پھر اس پر چھا دیا جو چھایا.[1]
53:55 پس اے انسان تو اپنے رب کی کس کس نعمت کے بارے میں جھگڑے گا؟[1]
53:56 یہ (نبی) ڈرانے والے ہیں پہلے ڈرانے والوں میں سے.
53:57 آنے والی گھڑی قریب آ گئی ہے.
53:58 اللہ کے سوا اس کا (وقت معین پر کھول) دکھانے واﻻ اور کوئی نہیں.
53:59 پس کیا تم اس بات سے تعجب کرتے ہو.[1]
53:60 اور ہنس رہے ہو؟ روتے نہیں؟
53:61 (بلکہ) تم کھیل رہے ہو.
53:62 اب اللہ کے سامنے سجدے کرو اور (اسی) کی عبادت کرو.[1]
54:1 قیامت قریب آ گئی[1] اور چاند پھٹ گیا.[2]
54:2 یہ اگر کوئی معجزه دیکھتے ہیں تو منھ پھیر لیتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ یہ پہلے سے چلا آتا ہوا جادو ہے.[1]
54:3 انہوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کی پیروی کی اور ہر کام ٹھہرے ہوئے وقت پر مقرر ہے.[1]
54:4 یقیناً ان کے پاس وه خبریں آچکی ہیں[1] جن میں ڈانٹ ڈپٹ (کی نصیحت) ہے.[2]
54:5 اور کامل عقل کی بات ہے[1] لیکن ان ڈراؤنی باتوں نے بھی کچھ فائده نہ دیا.[2]
54:6 پس (اے نبی) تم ان سے اعراض کرو جس دن ایک پکارنے واﻻ ناگوار چیز کی طرف پکارے گا.[1]