>

محمد جوناگڑھی — 396

28:85 جس اللہ نے آپ پر قرآن نازل فرمایا ہے[1] وه آپ کو دوباره پہلی جگہ ﻻنے واﻻ ہے[2]، کہہ دیجئے! کہ میرا رب اسے بھی بخوبی جانتا ہے جو ہدایت ﻻیا ہے اور اسے بھی جو کھلی گمراہی میں ہے.[3]

28:86 آپ کو تو کبھی اس کا خیال بھی نہ گزرا تھا کہ آپ کی طرف کتاب نازل فرمائی جائے گی[1] لیکن یہ آپ کے رب کی مہربانی سے اترا[2]۔ اب آپ کو ہرگز کافروں کا مددگار نہ ہونا چاہیئے.[3]

28:87 خیال رکھیئے کہ یہ کفار آپ کو اللہ تعالیٰ کی آیتوں کی تبلیﻎ سے روک نہ دیں[1] اس کے بعد کہ یہ آپ کی جانب اتاری گئیں، تو اپنے رب کی طرف بلاتے رہیں اور شرک کرنے والوں میں سے نہ ہوں.

28:88 اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکارنا[1] بجز اللہ تعالیٰ کے کوئی اور معبود نہیں، ہر چیز فنا ہونے والی ہے مگر اسی کا منھ [2](اور ذات) ۔ اسی کے لیے فرمانروائی ہے[3] اور تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے.[4]

29:1 الم.

29:2 کیا لوگوں نے یہ گمان کر رکھا ہے کہ ان کے صرف اس دعوے پر کہ ہم ایمان ﻻئے ہیں ہم انہیں بغیر آزمائے ہوئے ہی چھوڑ دیں گے؟.[1]

29:3 ان سے اگلوں کو بھی ہم نے خوب جانچا[1] ۔ یقیناً اللہ تعالیٰ انہیں بھی جان لے گا جو سچ کہتے ہیں اور انہیں بھی معلوم کرلے گا جو جھوٹے ہیں.

29:4 کیا جو لوگ برائیاں کر رہے ہیں انہوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وه ہمارے قابو سے باہر ہو جائیں گے[1] ، یہ لوگ کیسی بری تجویزیں کر رہے ہیں.[2]

29:5 جسے اللہ کی ملاقات کی امید ہو پس اللہ کا ٹھہرایا ہوا وقت یقیناً آنے واﻻ ہے[1] ، وه سب کچھ سننے واﻻ، سب کچھ جاننے واﻻ ہے.[2]

29:6 اور ہر ایک کوشش کرنے واﻻ اپنے ہی بھلے کی کوشش کرتا ہے۔ ویسے تو اللہ تعالیٰ تمام جہان والوں سے بےنیاز ہے.[1]