محمد جوناگڑھی — 342
23:1 یقیناً ایمان والوں نے فلاح حاصل کرلی.[1]
23:2 جو اپنی نماز میں خشوع کرتے ہیں.[1]
23:3 جو لغویات سے منھ موڑ لیتے ہیں.[1]
23:4 جو زکوٰة ادا کرنے والے ہیں.[1]
23:5 جو اپنی شرمگاہوں کی حفاﻇت کرنے والے ہیں.
23:6 بجز اپنی بیویوں اور ملکیت کی لونڈیوں کے یقیناً یہ ملامتیوں میں سے نہیں ہیں.
23:7 جو اس کے سوا کچھ اور چاہیں وہی حد سے تجاوز کرجانے والے ہیں.[1]
23:8 جو اپنی امانتوں اور وعدے کی حفاﻇت کرنے والے ہیں.[1]
23:9 جو اپنی نمازوں کی نگہبانی کرتے ہیں.[1]
23:10 یہی وارث ہیں.
23:11 جو فردوس کے وارث ہوں گے جہاں وه ہمیشہ رہیں گے.[1]
23:12 یقیناً ہم نے انسان کو مٹی کے جوہر سے پیدا کیا.[1]
23:13 پھر اسے نطفہ بنا کر محفوظ جگہ میں قرار دے دیا.[1]
23:14 پھر نطفہ کو ہم نے جما ہوا خون بنا دیا، پھر اس خون کے لوتھڑے کو گوشت کا ٹکڑا کردیا۔ پھر گوشت کے ٹکڑے کو ہڈیاں بنا دیں، پھر ہڈیوں کو ہم نے گوشت پہنا دیا[1] ، پھر دوسری بناوٹ میں اس کو پیدا کردیا[2]۔ برکتوں واﻻ ہے وه اللہ جو سب سے بہترین پیدا کرنے واﻻ ہے.[3]
23:15 اس کے بعد پھر تم سب یقیناً مر جانے والے ہو.
23:16 پھر قیامت کے دن بلا شبہ تم سب اٹھائے جاؤ گے.
23:17 ہم نے تمہارے اوپر سات آسمان بنائے ہیں[1] اور ہم مخلوقات سے غافل نہیں ہیں.[2]