>

محمد جوناگڑھی — 369

26:40 تاکہ اگر جادوگر غالب آجائیں تو ہم ان ہی کی پیروی کریں.

26:41 جادوگر آکر فرعون سے کہنے لگے کہ اگر ہم جیت گئے تو ہمیں کچھ انعام بھی ملے گا؟

26:42 فرعون نے کہا ہاں! (بڑی خوشی سے) بلکہ ایسی صورت میں تم میرے خاص درباری بن جاؤ گے.

26:43 (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے جادوگروں سے فرمایا جو کچھ تمہیں ڈالنا ہے ڈال دو.[1]

26:44 انہوں نے اپنی رسیاں اور ﻻٹھیاں ڈال دیں اور کہنے لگے عزت فرعون کی قسم! ہم یقیناً غالب ہی رہیں گے.[1]

26:45 اب (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے بھی اپنی ﻻٹھی میدان میں ڈال دی جس نے اسی وقت ان کے جھوٹ موٹ کے کرتب کو نگلنا شروع کردیا.

26:46 یہ دیکھتے ہی دیکھتے جادوگر بے اختیار سجدے میں گر گئے.

26:47 اورانہوں نے صاف کہہ دیا کہ ہم تو اللہ رب العالمین پر ایمان ﻻئے.

26:48 یعنی موسیٰ (علیہ السلام) اور ہارون کے رب پر.

26:49 فرعون نے کہا کہ میری اجازت سے پہلے تم اس پر ایمان لے آئے؟ یقیناً یہی تمہارا وه بڑا (سردار) ہے جس نے تم سب کو جادو سکھایا ہے[1] ، سو تمہیں ابھی ابھی معلوم ہوجائے گا، قسم ہے میں ابھی تمہارے ہاتھ پاؤں الٹے طور پر کاٹ دوں گا اور تم سب کو سولی پر لٹکا دوں گا.[2]

26:50 انہوں نے کہا کوئی حرج نہیں[1] ، ہم تو اپنے رب کی طرف لوٹنے والے ہیں ہی.

26:51 اس بنا پر کہ ہم سب سے پہلےایمان والے بنے ہیں[1] ہمیں امید پڑتی ہے کہ ہمارا رب ہماری سب خطائیں معاف فرما دے گا.

26:52 اور ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ راتوں رات میرے بندوں کو نکال لے چل تم سب پیچھا کیے جاؤ گے.[1]

26:53 فرعون نے شہروں میں ہرکاروں کو بھیج دیا.

26:54 کہ یقیناً یہ گروه بہت ہی کم تعداد میں ہے.[1]

26:55 اور اس پر یہ ہمیں سخت غضب ناک کر رہے ہیں.[1]

26:56 اور یقیناً ہم بڑی جماعت ہیں ان سے چوکنا رہنے والے.[1]

26:57 بالآخر ہم نےانہیں باغات سے اور چشموں سے.

26:58 اور خزانوں سے۔ اور اچھے اچھے مقامات سے نکال باہر کیا.[1]

26:59 اسی طرح ہوا اور ہم نےان (تمام) چیزوں کا وارث بنی اسرائیل کو بنا دیا.[1]

26:60 پس فرعونی سورج نکلتے ہی ان کے تعاقب میں نکلے.[1]